اسلاماعمال

سُترہ کے مسائل و احکام

سُترہ کے معنی

ایسی کوئی چیز جس سے آڑ آجائے۔
مسئلہ۳۲: سُترہ ایک ہاتھ اُونچا اور ایک انگل موٹا ہو کافی ہے اور زیادہ سے زیادہ تین ہاتھ اُونچا ہو۔ (1 ) (ردالمحتار، درمختاروغیرہ)
مسئلہ۳۳: سُترہ دا ہنی بھوں ( 2) کے سامنے گاڑنا افضل ہے۔

سُترہ کس چیز کا ہوسکتا ہے؟

مسئلہ۳۴: درخت، جانور، آدمی وغیرہ کا بھی سُترہ ہوسکتا ہے۔ (غنیہ)
مسئلہ۳۵: امام کا سُترہ مقتدی کے لیے بھی سُترہ ہے۔ مقتدیوں کے لیے علیحدہ سُترے کی ضرورت نہیں لہٰذااگر مسجد میں بھی مقتدی کے آگے سے گزر جائے جب کہ امام کے آگے سے نہ گزرے تو حرج نہیں ۔ (ردالمحتار)
مسئلہ۳۶: نمازی اپنے آگے سے گزرنے والے کو اگر روکنا چاہے تو سُبْحٰنَ اللّٰہ کہے یا زور سے قرأت کرنے لگے یا ہاتھ سے اشارہ کردے لیکن بار بار ایسا نہ کرے کہ عمل کثیر ہونے کی صورت میں نماز جاتی رہے گی۔ (درمختارو ردالمحتار)

________________________________
1 – یہاں کتابت میں کچھ غلطی معلوم ہوتی ہے۔ ’’ردالمحتار‘‘میں ہے: سنت یہ ہے کہ نمازی او ر سترہ کے درمیان فاصلہ زیادہ سے زیادہ تین ہاتھ ہو۔ (ردالمحتارمعہ درالمختار،کتاب الصلاۃ،باب ما یفسد الصلاۃ وما یکرہ فیھا،۲/۴۸۴)
2 – یعنی سیدھی طرف کی اَبرو

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!