اعتکاففرض علوم

عورت کس جگہ پر اعتکاف کرے گی؟مسجد بیت کسے کہتے ہیں؟کیا عورتیں مسجد میں اعتکاف کر سکتی ہیں؟

سوال: عورت کس جگہ پر اعتکاف کرے گی؟
جواب: عورت گھر کی مسجد میں اعتکاف کرے گی ، جسے مسجدِ بیت کہا جاتا ہے۔(فتاویٰ رضویہ)🔶••••🤎♡

❥➻•─────────••➻❥

سوال: مسجد بیت کسے کہتے ہیں؟
جواب: گھر میں نماز پڑھنے کے لیے خاص کی گئی جگہ کو مسجدِ بیت کہتے ہیں۔(فتاویٰ رضویہ)🟣🌸

سوال: اگر گھر میں کسی جگہ کو نماز کے لیے خاص کیا گیا ہو تو کیا عورت اعتکاف کر سکتی ہے؟♥️
جواب: اگر گھر میں کسی جگہ کو نماز کے لیے خاص نہ کیا گیا ہو تو عورت اعتکاف نہیں کر سکتی لہذا ایسی صورت میں گھر کی کسی جگہ کو اعتکاف کے لیے خاص کر لے پھر وہاں پر اعتکاف کے لیے بیٹھ جائے۔(فتاوی عالمگیری)
♦️🔳♦️🔳♦️🔳♦️

سوال: کیا عورتیں مسجد میں اعتکاف کر سکتی ہیں؟
جواب: درج ذیل شرائط پائی جائیں تو تب بھی عورتوں کا مسجد میں اعتکاف کرنا مکروہِ تنزیہی اور شرعاً نا پسندیدہ ہے:
❶ شرعی پردے کا مکمل اہتمام ہو ، ❷ ان کی اعتکاف گاہ سے غیر محرم مردوں کا گزر نہ ہو۔❸ شادی شدہ ہونے کی صورت میں شوہر سے اور غیر شادی شدہ ہونے کی صورت میں والدین سے اجازت لے کر بیٹھیں۔❹ اعتکاف کے دیگر مسائل اور احترام مسجد کی پابندی کریں۔
اور اگر مذکورہ شرائط کی پابندی نہ کریں تو سرے سے ان کا مسجد میں اعتکاف کرنا جائز ہی نہ ہو گا۔(درالمختار)💓

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!