اسلامواقعات

حضرت سعید بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حضرت سعید بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ

یہ بھی عشرہ مبشرہ یعنی ان دس صحابیوں رضی اللہ تعالیٰ عنہم میں سے ہیں جن کو رسول اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے جنتی ہونے کی خوشخبری سنائی ہے ۔ یہ خاندان قریش میں سے ہیں اورزمانہ جاہلیت کے مشہور موحد زید بن عمروبن نفیل کے فرزند اور امیر المؤمنین حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بہنوئی ہیں یہ جب مسلمان ہوئے تو ان کو حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رسی سے باندھ کر مار ا اور ان کے گھر میں جاکر ان کو اور اپنی بہن فاطمہ بنت الخطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو بھی مارا مگر یہ دونوں استقامت کا پہاڑ بن کر اسلام پر ثابت قدم رہے ۔ جنگ بدر میں ان کو اورحضرت طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما کوحضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ابو سفیان کے قافلہ کا پتا لگانے کے لیے بھیج دیا تھا اس لئے یہ جنگ بدر کے معرکہ میں حصہ نہ لے سکے مگر اس کے بعد کی تمام لڑائیوں میں یہ شمشیر بکف ہوکر کفار سے ہمیشہ جنگ کرتے رہے ۔ گندمی رنگ ،بہت ہی دراز قد ، خوبصورت اور بہادر جوان تھے۔ تقریباً ۵۰ھ؁ میں ستر برس کی عمر پاکر مقام ”عقیق” میں وصال فرمایا اور لوگوں نے آپ کے جنازہ مبارکہ کو مدینہ منورہ لاکر آپ کو جنت البقیع میں دفن کیا۔(1)

(اکمال فی اسماء الرجال، ص۵۹۶وبخاری شریف ، ج۱،ص۵۴۵ مع حاشیہ )

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!