فرض علومنماز

طہارت اور نماز کی اہمیت قرآن و حدیث کی روشنی میں ،نماز نہ پڑھنے والے کے لیے وعید

طہارت کی اہمیت قرآن و حدیث کی روشنی میں📚
ارشادِ باری تعالٰی ہے:
"بلاشبہ اللہ تعالی توبہ کرنے والوں اور طہارت اختیار کرنے والوں کو پسند کرتا ہے” (البقرہ 222)♥️
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:🌻🍃
"صفائی آدھا ایمان ہے” (صحیح مسلم)
فرمایا ! "اللہ تعالی طہارت کے بغیر نماز قبول نہیں کرتا ہے” (صحیح مسلم)🌸🍃

💜 نماز کہ اہمت قرآن کی روشنی میں💜
ارشادِ باری تعالٰی ہے !
"اور میری یاد کی خاطر نماز قائم کیا کرو”(سورۃ طه)🌻🍃☚ایک اور جگہ فرمایا !
"(اور کہیں گے) تمہیں کیا چیز دوزخ میں لے گئ۔ وہ کہیں گے: ہم نماز پڑھنے والوں میں نہ تھے۔(المدثر)🌸🍃☚ فرمایا !
"اور وہ اپنے گھر والوں کو نماز اور زکٰوۃ کا حکم دیتے تھے اور وہ اپنے رب کے حضور مقامِ مرضیّہ پر (فائز) تھے(یعنی ان کا رب ان سے راضی تھا)”(سورۃ مریم)🌹🍃

🔵نماز نہ پڑھنے والے کے لیے وعید🔵
ارشادِ باری تعالٰی ہے:
"تو ان کے بعد وہ ناخلف آئے جنہوں نے نمازیں گنوائیں (ضائع کیں) اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے تو عنقریب وہ دوذخ میں غیّ کا جنگل پائیں گے۔” (مریم : 59)📚
☚(غیّ دوزخ میں ایک گہری وادی کا نام ہے)

Related Articles

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!