اعمال

شجرکاری مہم اور اِس کی اِحتیاطیں

شجرکاری مہم اور اِس کی اِحتیاطیں

سُوال : شجرکاری مہم اور اِس کی اِحتیاطیں بیان فرما دیجئے ۔

جواب : اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ عاشقانِ رَسُول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی نے دھوم دھام سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے اور وطنِ عزىز پاکستان مىں اىک اَرب پودے لگانے کا ہَدف بنایا ہے ۔ اگر مىرے تمام مَدَنی بیٹے اور مَدَنى بىٹىاں کمربستہ ہو جائیں اور ہر ایک بارہ بارہ پودے لگالے تو اِنْ شَآءَاللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہمارا ہَدف پورا ہو جائے گا ۔ ہر طرف سبزہ ہی سبزہ ہو گا اور ہمارا وطنِ عزیز اپنے سبز سبز جھنڈے کی طرح سرسبزوشاداب ہو جائے گا لہٰذا اس شجرکاری مہم کا حصّہ بنیے اور اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ خوب خوب پودے لگائیے ۔
شجرکاری مہم میں چند چیزوں کی اِحتیاط کرنا ضَروری ہے تاکہ بَدمزگی اور گناہ سے بچا جا سکے مثلاً حکومت کى زمىن پر جہاں قانوناً منع ہو وہاں نہ لگائیے جیسے فٹ پاتھ اُکھیڑ کر پودا لگانے کی ممانعت ہے اس لیے کہ ایسا کرنے سے مُسافروں کو چلنے میں دُشواری ہو گی اور توڑ پھوڑ کرنے سے حکومت کا بھی نقصان ہو گا ۔ (بعض لوگ فٹ پاتھ کھود کر جھنڈا لگادیتے ہیں انہیں بھی ایسا نہیں کرنا چاہیے ۔ ) ٭کسى کى ذاتى زمىن پر مالِک کی اِجازت کے بغیر پودا نہ لگائیں ۔
بہرحال شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے تمام عاشقانِ رسول شجرکاری مہم میں شامل ہو جائیں اور اپنے گھروں، فیکٹریوں، دَفاتر اور دِیگر مُناسب جگہوں پر بارہ بارہ پودے لگانے کى نىت کر لىں ۔ یاد رہے کہ بارہ پودے لگانے ہیں نہ کہ بارہ بیج بونے ہیں نیز اس مہم کے لىے چندہ کرنے یا دعوتِ اسلامی کے

مَدَنی عطیات سے خرچ کرنے کی اِجازت نہیں ۔ اپنے پَلے سے تَرکىب بنائیے یا آپس میں دوست مل بانٹ کر پودے لے آئیے ۔ کوئی اس نیک کام کے لیے 25000 روپے مختص کرے تو کوئی 12000 روپے تو کوئی 1200 روپے ۔ بعض پودے سستے ہوتے ہیں وہ بہت کم قیمت میں 12 آجائیں گے ۔ اگر یہ بھی نہیں ہو سکتا تو کم ازکم ایک پودا لگانے کا تو ہر ایک ضَرور ذہن بنائے ۔ اگر جیب اِجازت دے تو ”نِىم“، ” گل موہر“، ”لِگنم“، ”سہانجنا“ نامی پودے لگانے کا خاص اِہتمام کیجئے کیونکہ یہ فضائی آلودگی کو کم کرنے میں زیادہ کارآمد ہیں ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!