اعمال

پینے کے آداب

پینے کے آداب

(۱)’’عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَا تَشْرَبُوا وَاحِدًا کَشُرْبِ الْبَعِیرِ وَلَکِنِ اشْرَبُوا مَثْنَی وَثُلَاثَ وَسَمُّوْا إِذَا أَنْتُمْ شَرِبْتُمْ وَاحْمَدُوْا إِذَا أَنْتُمْ رَفَعْتُمْ‘‘۔ (1)
حضرت ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ما نے کہا کہ اونٹ کی طرح ایک سانس میں کوئی چیز نہ پیو۔ بلکہ دو دو تین تین مرتبہ میں پیو۔ اور جب پیو بِسْمِ اللَّہ کہہ لو اور جب منہ سے ہٹائو تو اَلْحَمْدُ لِلَّہ کہو۔ (ترمذی)
(۲)’’ عَنْ أَنَسٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَتَنَفَّسُ فِی الشَّرَابِ ثَلَاثًا مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ وَزَادَ مُسْلِمٌ فِیْ رِوَایَۃٍ وَیَقُولُ إِنَّہُ أَرْوَی وَأَبْرَأُ وَأَمْرَأُ ‘‘۔ (2)
حضرت انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے فرمایا کہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام پینے میں تین بار سانس لیتے تھے ۔ اور امام مسلم کی روایت میں اتنا زیادہ ہے کہ حضور فرماتے تھے اس طرح پینے میں زیادہ سیرابی ہوتی ہے اور صحت کے لیے مفید و خوش گوار ( بھی )ہے ۔ (مشکوۃ)
(۳)’’ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ نَہَی رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یُتَنَفَّسَ فِی الْإِنَاء أَوْ یُنْفَخَ فِیہِ‘‘۔ (3)
حضرت ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُما نے فرمایا کہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے برتن میں سانس لینے اور پھونکنے سے منع فرمایا۔ (ابوداود)

(۴)’’عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہُ نَہَی أَنْ یَشْرَبَ الرَّجُلُ قَائِمًا‘‘۔ (1)
حضرت انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ حضور علیہ الصلاۃو السلام نے کھڑے ہو کر پینے سے منع فرمایا ۔ (مسلم شریف)
e’’عنأَبَی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَا یَشْرَبَنَّ أَحَدٌ مِنْکُمْ قَائِمًا فَمَنْ نَسِیَ فَلْیَسْتَقِیٔ‘‘۔ (2)
حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے کہا کہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا کہ کھڑے ہو کر ہر گز کوئی شخص نہ پیئے اور جو بھول کر ایسا کر گزرے تو وہ قے کردے ۔ (مشکوۃ)
حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ اسی حدیث کے تحت فرماتے ہیں کہ:
’’چوں حکم نسیان ایں ست در عمد بطریق اولی خواہد بود‘‘۔ (3) (اشعۃ اللمعات، جلد سوم ص۵۲۲)
یعنی جب بھول کر پینے میں قے کرنے کا حکم ہے تو قصداً پینے میں بدرجۂ اولیٰ یہ حکم ہوگا۔
٭…٭…٭…٭

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!