حقوقِ ذوجینعورتوں کے شرعی مسائل

حقوق ذوجین ،شوہر کے حقوق ،پارٹ 1

ارشادِ باری تعالٰی ہے:🕋
♥︎”اور اس کی نشانیوں سے ہے کہ تمہارے لیے تمہاری ہی جنس سے جوڑے بنائے کہ ان سے آرام پاؤ اور تمہارے آپس میں محبت اور رحمت رکھی” (الروم: 21)🌹🍃
♡︎رسول اللہ صلی علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ! "جو عورت پانچوں وقت کی نماز پڑھے ، رمضان کے روزے ، اپنی شرم گاہ کی حفاظت کرے ، اور اپنے شوہر کا حکم مانے تو جنت کے جس دروازے سے چاہے داخل ہو جائے۔”(مشکٰوۃ شریف ، حدیث 3114)💜

📙حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ! اگر میں کسی کو حکم دیتا کہ وہ دوسرے کو سجدہ کرے تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے ، اور اگر مرد اس بات کا حکم دے کہ سُرخ پہاڑ 🌋سے سیاہ پہاڑ ⛰️ پر اور سیاہ پہاڑ سے سُرخ پہاڑ پر پتھر مُنتقل کرے تو عورت کو چاہیے ایسا کرے۔”(سنن ابن ماجہ ، حدیث ، 1852)
💛❥⃝▭▭▭❤️❥⃝▭▭▭💜❥⃝

📗ایک بدصورت شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس کی بیوی نہایت خوبصورت تھی اور اس کے حُسن و جمال پر دنیا تعجب کرتی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا کہ تیری بیوی تیرے ساتھ کیسا سلوک روا رکھتی ہے اور تجھے کس نگاہ سے دیکھتی ہے؟ اس نے عرض کیا وہ میری بہت قدر کرتی ہے ،اور میری اجازت کے بغیر گھر سے قدم باہر نہیں نکالتی ،اور اسے اپنے حسن و جمال کا کچھ لحاظ نہیں ہے بلکہ وہ میری خدمت کی جانب متوجہ رہتی ہے۔ یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ! اس سے کہہ دو وہ جنتی عورتوں میں سے ہے ،کیونکہ وہ باوجود حُسن و جمال کے اپنے شوہر کی تابعداری کرتی ہے۔” (طبرانی)📖❣️

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!