اعمال
حوضِ کوثر سے مایوس لوٹنے والے:
حوضِ کوثر سے مایوس لوٹنے والے:
حضرت سیِّدُنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: ”گویامیں دیکھ رہاہوں کہ ہم حوضِ کوثرسے پلٹ رہے ہیں، ایک شخص دوسرے سے مل کر پوچھتا ہے:”کیاتو نے(حوضِ کوثر سے جام) پی لیا؟”وہ کہتا ہے: ”جی ہاں!(میں نے پی لیا)۔” اور دوسری طرف ایک شخص دوسرے سے مل کر یہی سوال کرتا ہے تو وہ جواب میں کہتا ہے:”ہائے پیاس۔”
(الزھد للامام احمد بن حنبل،فی فضل ابی ھریرۃ،الحدیث۸۳۴،ص۱۷۶۔بتغیرٍ)