اعمال

بہترین نوجوان کون؟

بہترین نوجوان کون؟

رسولِ بے مثال، بی بی آمِنہ کے لال صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے : اِذَا رَأَیْتُمْ شَاباً یَاْخُذُ بِزِیِّ الْمُسْلِمِ بِتَقْصِیْرِہٖ وَتَشْمِیْرِہٖ فَذَاکَ مِنْ خِیَارِکُمْ یعنی : جب تم کسی ایسے نوجوان کو دیکھوجو تنگی و خوشحالی ہر حال میں اسلام کے طور طریقہ کواپنائے رہے تووہ تمہارے بہترین لوگوں میں سے ہے ۔(کنز العمال، کتاب الایمان والاسلام، جزء ۱، ۱/ ۱۲۱، حدیث : ۱۰۸۶)

بیس سالہ عاجزی پسند نوجوان

دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ’’جہنم میں لے جانے والے اعمال‘‘جلد اول صفحہ 235 پر ہے کہ حضورنبی پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے : بے شک اللّٰہ عَزَّوَجَلَّاس بیس سالہ نوجوان کو پسند فرماتاہے جو (کمزوری اور تواضع میں )80سالہ بوڑھے جیسا ہو اور اس 60سالہ بوڑھے کو پسند نہیں فرماتا جو (چال ڈھال میں ) 20سالہ نوجوان جیسا ہو۔(جامع الاحادیث للسیوطی، ۲/ ۳۰۲حدیث:۵۵۶۰)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!