اسلام
پردے کی اہميت
اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے :
قُلۡ لِّلْمُؤْمِنِیۡنَ یَغُضُّوۡا مِنْ اَبْصَارِہِمْ وَ یَحْفَظُوۡا فُرُوۡجَہُمْ ؕ ذٰلِکَ اَزْکٰی لَہُمْ ؕ اِنَّ اللہَ خَبِیۡرٌۢ بِمَا یَصْنَعُوۡنَ ﴿۳۰﴾
ترجمہ کنزالایمان: مسلمان مردوں کو حکم دو اپنی نگاہيں کچھ نيچی رکھيں۔(۱) اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کريں۔(۲)يہ ان کيلئے بہت ستھرا ہے۔(۳)بے شک اللہ کو ان کے کاموں کی خبر ہے۔(پ۱۸، النور:۳۰ )
تفسير:
(۱) اس طرح کہ جن چيزوں کا ديکھنا جائز نہيں انہيں نہ ديکھيں خيا ل رہے کہ امرد لڑکے کو شہوت سے ديکھنا حرام ہے اسی طرح اجنبيہ کا بدن ديکھنا حرام ۔البتہ طبيب مرض کی جگہ کو اور جس عورت سے نکاح کرنا ہو اسے چھپ کر ديکھنا جائز ہے۔
(۲) اس طرح کہ زنا اور زنا کے اسباب سے بچيں کہ سوا اپنی زوجہ اور مملوکہ لونڈی کے کسی پر سِتر ظاہر نہ ہونے ديں۔
(۳) يعنی نيچی نگاہ رکھنا اسبابِ زنا سے بچنا تہمت کے مقام سے بھاگنا بہت بہتر ہے۔(تفسير نورالعرفان)