اعمال

سفارش کے تین فضائل

سفارش کے تین فضائل

(۱)زبان کا صدقہ

حضرت ِسیدنا سمرہ بن جندب رضی اللّٰہ تعالٰی عنہروایت کرتے ہیں کہ رسولُ اللّٰہ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : سب سے افضل صدقہ زبان کا صدقہ ہے ۔صحابہ کرامعلیہم الرضواننے عرض کی : یارسولَ اللّٰہ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم!زبان کا صدقہ کیا ہے ؟ فرمایا : وہ سفارش جس سے کسی قیدی کو رہائی دے دی جائے ، کسی کا خون گرنے سے بچا لیا جائے اور کوئی بھلائی اپنے بھائی کی طرف بڑھا دی جائے اوراس سے کوئی مصیبت دور کردی جائے ۔(شعب الایمان، باب فی تعاون علی البر والتقوی، ۶/ ۱۲۴حدیث:۷۶۸۲)

(۲) سفارش کے ذریعے نفع

حضرتِ سیدنا ابو موسیٰ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ جب مدنی آقا صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی علیہ وَالہٖ وَسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں کوئی سائل یا ضرورت مند حاضر ہوتاتو آپ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی علیہ وَالہٖ وَسلَّم فرماتے : (حاجت روائی میں )اسکی سفارش کرو اجر پاؤ گے ، اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اپنے رسول کی زبان پر جو چاہتاہے فیصلہ کرتاہے ۔(بخاری، کتاب الادب، باب۳۷، ۴/ ۱۰۷حدیث:۶۰۲۷)

(۳) سفارش کرکے اجرپاؤ

حضرتِ سیدنامعاویہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ نے فرمایا : سفارش کرو ثواب دیا جائے گا، میں کسی کام کا ارادہ کرتا ہوں پھر اسے مؤخر کردیتا ہوں تاکہ تم سفارش کرکے ثواب حاصل کروکیون کہ رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا : سفارش کرو اجر دئیے جاؤ گے ۔(ابوداؤد، کتاب الادب، ۴/ ۴۳۱حدیث:۵۱۳۲)

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!