اعمالمسائلواقعات

غصہ کے وقت کی دعا اور غصے کی عادت نکالنے کے دو وظیفے

غصہ کے وقت کی دعا

اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا کو جب غصہ آتا تو آپ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلم ارشاد فرماتے : یوں کہو : اللّٰہُمَّ رَبَّ مُحَمَّدٍ، اِغْفِرْ لِی ذَنْبِی، وَاَذْہِبْ غَیْظَ قَلْبِی، وَاَجِرْنِی مِنْ مُضِلَّاتِ الْفِتَنِ اے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ!اے محمدصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلم کے رب!میرے گناہ بخش دے اور میرے دل کے غصے کو ختم فرما اور مجھے گمراہ کرنے والے ظاہری و باطنی فتنوں سے محفوظ فرما۔ (عمل الیوم واللیلۃ لابن السنی، باب ما یقول اذا غضب، ص۴۰۴، حدیث۴۵۵)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

غصے کی عادت نکالنے کے دو وظیفے

(۱) چلتے پھرتے کبھی کبھی یَا اَللّٰہُ، یارَحْمٰنُ، یا رَحِیْمُ کہہ لیا کرے ۔
(۲) چلتے پھرتے یا اَرْحَمَ الرَّاحِمِین پڑھتا رہے ۔
(غصے کے بارے میں مزید معلومات کے لئے مکتبۃ المدینہ کے رسالے ’’غصے کا علاج‘‘ کا
مطالعہ بہت مفید ہے ۔)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!