واقعات

تین چیزوں کے سبب بخشش ہوگئی:

تین چیزوں کے سبب بخشش ہوگئی:

حضرت سیِّدُنا ابویوسف غسلونی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: ”ایک دن میں شام کی ایک مسجد میں بیٹھا ہوا تھا کہ حضرت سیِّدُنا ابراہیم بن اَدہَم علیہ رحمۃ اللہ الاعظم تشریف لائے اور مجھے فرمایا:”اے غسلونی! آج میں نے ایک عجیب بات دیکھی۔” میں نے پوچھا،”وہ کیا ہے؟”فرمانے لگے:”میں قبرستان میں ایک قبر کے پاس کھڑا تھا کہ اچانک ایک سفید رِیش بوڑھے کی قبر شق ہوئی۔ اس نے مجھ سے کہا: ”اے ابراہیم ! مجھ سے کچھ پوچھنا ہے تو پوچھ لوکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مجھے آپ کے لئے زندہ کیا ہے۔” تو میں نے پوچھا:”اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟” اس نے جواب دیا:”میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے حضور گناہوں کا بوجھ لئے حاضر ہوا لیکن اس نے مجھ سے فرمایا:”میں نے تجھے تین چیزوں کے سبب بخش دیا:(۱)۔۔۔۔۔۔تو میرے پاس اس حال میں آیا کہ تجھے اس سے محبت ہے جو میرا محبوب ہے(۲)۔۔۔۔۔۔ تیرے سینے میں ذرہ برابر حرام شراب نہیں اور(۳)۔۔۔۔۔۔ تیرے بال سفید

ہیں اورمجھے حیاآتی ہے کہ کسی سفید بالوں والے بوڑھے کو آگ کا عذاب دوں۔ حضرت سیِّدُنا ابراہیم بن ادہم علیہ رحمۃ اللہ الاعظم فرماتے ہیں: ”پھر بوڑھے کی قبر بند ہو گئی۔” حضرت سیِّدُناغسلونی نے عرض کی، ”اے ابو اسحاق !کیا آپ مجھے اس قبر کی زیارت نہ کروائیں گے؟” تو آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا:اے غسلونی !اللہ عَزَّوَجَلَّ تجھ پر رحم فرمائے! اُس کے ساتھ اپنا معاملہ درست رکھ تووہ تجھے اپنی قدرت کے عجائبات دکھائے گااور اس کی محبت میں تمام غیروں سے غافل وبے نیاز ہو جا۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!