اعمال

خواب کے بارے میں احادیث نبوی

خواب کے بارے میں احادیث نبوی

(۱)’’عَنْ أَنَسِ قََالَ قََالَ رَسُوْلُ اللَّہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الرُّؤْیَا الصَّالِحَۃُ جُزْئٌ مِنْ سِتَّۃٍ وَأَرْبَعِینَ جُزْئً مِنْ النُّبُوَّۃِ‘‘۔ (1)
حضرت انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے کہا کہ رسولِ کریم علیہ الصلاۃ والتسلیمنے فرمایاکہ اچھاخواب نبوت کے چھیالیس حصوںمیں سے ایک حصہ ہے ۔ (بخاری، مسلم)
(۲)’’عَنْ أَبِیْ قَتَادَۃَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللَّہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الرُّؤْیَا الصَّالِحَۃُ مِنَ اللَّہِ وَالْحُلْمُ مِنَ الشَّیْطَانِ‘‘۔ (2)
حضرت ابوقتادہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے کہا کہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا کہ اچھا خواب خدائے تعالیٰ کی طرف سے ہے اور برا خواب شیطان کی جانب سے ۔ (بخاری، مسلم)
(۳)’’ عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ أَنَّ رَسُوْلَ اللَّہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ رَآنِی فِی الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِی فَإِنَّ الشَّیْطَانَ لَا یَتَمَثَّلُ فِیْ صُوْرَتِیْ‘‘۔ (3) (بخاری، مسلم)
حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ رسولِ کریم علیہ الصلاۃ والتسلیم نے فرمایا کہ جس نے خواب میں مجھ کو دیکھا اس نے ( واقعی) مجھ ہی کو دیکھا اس لیے کہ شیطان میری صورت نہیں اختیار کرسکتا ۔
(۴)’’عَنْ جَابِرٍ قَالَ َجَاء رَجُلٌ إِلَی النَّبِیِّ
حضرت جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے کہا کہ نبی کریم

صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَأَیْتُ فِی الْمَنَامِ کَأَنَّ رَأْسِی قُطِعَ قَالَ فَضَحِکَ النَّبِیُّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَقَالَ إِذَا لَعِبَ الشَّیْطَانُ بِأَحَدِکُمْ فِی مَنَامِہِ فَلَا یُحَدِّث بِہِ النَّاسَ‘‘۔ (1)
علیہ الصلاۃ والتسلیمکی خدمت میں ایک شخص نے حاضر ہو کر عرض کیا(یارسول اﷲ!) میں نے خواب میں دیکھاکہ گویا میرا سر کاٹ ڈالا گیا ہے ۔ حضور علیہ الصلاۃ والسلام یہ سن کر مسکرائے اور فرمایا جب خواب میں شیطان کسی کے ساتھ کھیلے تو وہ اس خواب کو لوگوں سے بیان نہ کرے ۔ (مسلم شریف)
(۵)’’عَنْ جَابِرقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِذَا رَأَی أَحَدُکُمْ الرُّؤْیَا یَکْرَہُہَا فَلْیَبْصُقْ عَنْ یَسَارِہِ ثَلاثًا وَلْیَسْتَعِذْ بِاللَّہِ مِنَ الشَّیْطَانِ ثَلاثًا وَلْیَتَحَوَّلْ عَنْ جَنْبِہِ الَّذِی کَانَ عَلَیْہِ‘‘۔ (2)
حضرت جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے کہا کہ رسولِ کریم علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا کہ تم میں سے جو کوئی برا خواب دیکھے تو اس کو چاہیے کہ بائیں جانب تین بار تھوک دے اور تین بار شیطان سے خدائے تعالیٰ کی پناہ مانگے اور جس کروٹ پر پہلے تھا اسے بدل دے ۔ (مسلم شریف)
٭…٭…٭…٭

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!