اسلام

عملیات

    اس میں کو ئی شک نہیں کہ اﷲ تعالیٰ کے مقدس ناموں اور قرآن کی مبارک آیتوں و ظائف اور دعاؤں میں اس قدر فیوض و برکات اور عجیب عجیب تاثیرات ہیں کہ جن کو دیکھ کر بلا شبہ قدرت خداوندی کا جلوہ نظر آتا ہے بہت سے مریض جن کو تمام حکیموں اور ڈاکٹروں نے لاعلاج کہہ کر مایوس کر دیا تھا لیکن جب اﷲ تعالیٰ کے اسماء حسنیٰ اور قرآن مجید کی مقدس آیتوں سے صحیح طریقے پر چارہ جوئی کی گئی تو دم زدن میں بڑے بڑے خوفناک اور بھیانک امراض اس طرح ختم ہو گئے کہ ان کا نام و نشان بھی باقی نہ رہا جادو اور آسیب وغیرہ کی بلائیں اتنی خطرناک ہیں کہ حکیموں کی طب اور ڈاکٹروں کی ڈاکٹری اس منزل میں بالکل لا چار ہے لیکن دعاؤں، وظیفوں اور قرآنی آیتوں کی تاثیرات قہر الہٰی کی وہ تلوار ہیں کہ جن کی تیز دھار سے جادو ٹونا آسیب سب کے سر قلم ہو جاتے ہیں جادو بھی ٹوٹ جاتا ہے اور آسیب بھی کبھی بھاگ جاتا ہے اور کبھی گرفتار ہو کر جل جاتا ہے اس لئے ہم مناسب سمجھتے ہیں کہ چند عملیات اور قرآنی آیات کے تعویذات تحریر کردیں تاکہ اہل حاجت ان کے فیوض و برکات سے فائدہ اٹھائیں۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!