اسلام
دھوپ کی اہمِیَّت
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ایک بَہُت بڑی نعمت سورج بھی ہے اور اِس کی دھوپ میں بَہُت سارے فوائد رکھے گئے ہیں۔ جسمِ انسانی کی صحّت کیلئے دھوپ کا اَہم کردار ہے۔ ایک کہاوت ہے:”جس گھر میں سورج داخِل نہیں ہوتا اُس میں ڈاکٹر داخِل ہوتا ہے ۔”بے شمارجراثیم ایسے ہوتے ہیں جو دھوپ اور تازہ ہوا سے مر جاتے ہیں۔ چُنانچِہ جن گھروں کی کِھڑکیاں محض گردوغبار کے خوف سے ہر وَقت بند رکھی جاتی ہیں، اور اُن میں دھوپ اور تازہ ہوا نہیں پہنچ پاتی، وہاں طرح طرح کے جراثیم پرورِش پاتے اور خوب بیماریاں پھیلاتے ہیں، لہٰذا روزانہ دن کا اکثر وقت کِھڑکیاں کُھلی رکھنی چاہئیں۔ہر کمرہ میں آمنے سامنے دو کھڑکیاں اس طرح بنوائی جائیں کہ ایک سے تازہ ہوا داخِل ہو اور دوسری سے باہَر نکلتی رہے۔صِرف ایک کھڑکی کھلی رکھنا کافی نہیں ہوتا ،اگر آمنے سامنے دو کھڑکیاں نہ ہوں تو پھر کھڑکی اور دروازے کی ایسی ترکیب ہو کہ ایک طرف سے ہوا داخِل ہو اور دوسری طرف سے خارِج۔