اسلام

ہوا سے علاج

ھلی فَضا میں (بہتر فجر کا وقت )آہِستہ سے سانس لیناشروع کیجئے اور جتنا گہرا لے سکتے لے لیجئے پھر جتنی دیر تک اندر روک سکتے ہیں روک رکھئے۔ روزانہ کم از کم40 بار اِس طرح کیجئے۔ (کام کاج کرتے ہوئے یا مریض بستر پر لیٹے لیٹے بھی یہ عمل کر سکتے ہیں)یہ عمل مختلف اَمراض بِالخُصوص ضِیقُ النَّفَس(یعنی دَمَہ)اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کیلئے مُفید ہے، مریض اگرسانس کی یہ ورزِش کرے تو اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ رُوبہ صحت ہواور صحّت مند کرے تو امراض سے حفاظت ہو اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ۔ سگِ مدینہ عفی عنہُ(راقم الحروف) کوایک بوڑھے حکیم صاحِب نے بتایا تھا کہ وہ سانس لینے کے بعدایک یا دو گھنٹے تک اندر ہی روک لیتے ہیں اوراس دَوران اَوراد و وظائف وغیرہ بھی پڑھ لیتے ہیں مگر اَلحمدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ سانس نہیں ٹوٹتا !(یہ سب مَشق کرنے سے آسکتا ہے) 

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!