اسلام

اعتکاف کی نیت اس طرح کیجئے

اعتکاف کی نیت اس طرح کیجئے

”میں اللہ عَزَّوَجَلّ کی رِضاکیلئے رَمَضانُ الْمُبارَک کے آخِری عَشرہ کے
سنّتِ اِعتِکاف کی نیَّت کرتا ہوں۔”

اعتکاف نفل

نذْر اور سنّتِ مُؤَکَّدہ کے علاوہ جو اعتِکاف کیاجائے وہ مستَحب(یعنی نفلی ) و سنّتِ غَیر مُؤَکَّدہ ہے۔
                     (بہارِ شریعت حصہ۵ ص۱۵۲)
اِس کیلئے نہ روزہ شرط ہے نہ کوئی وَقْت کی قید۔جب بھی مسجِدمیں داخِل ہوں اِعتِکاف کی نیّت کرلیجئے۔جب تک مسجِدمیں رہیں گے کچھ پڑھیں یا نہ پڑھیں اِعتِکاف کاثَواب ملتا رہے گا،جب مسجِد سے باہَرنکلیں گے اِعتِکاف خَتم ہوجائے گا۔ میرے آقا اعلیٰحضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں :مذہبِ مُفتی بِہٖ پر (نفلی) اِعتِکاف کیلئے روزہ شرط نہیں اور ایک ساعت کا بھی ہوسکتا ہے جب سے داخِل ہو باہر آنے تک (کیلئے)اِعتِکاف کی نیّت کرلے ،انتظارِ نماز و ادائے نماز کے ساتھ اِعتِکاف کا بھی ثواب پائے گا۔ (فتاویٰ رضویہ تخریج شدہ ج۵ص۶۷۴) ایک اور جگہ فرماتے ہیں:جب مسجد میں جائے اِعتِکاف کی نِیَّت کرلے، جب تک مسجد ہی میں رہے گا اِعتِکاف کا بھی ثواب پائے گا۔ (ایضاً ج ۸ ص۹۸)  اِعتِکاف کی نیّت کرناکوئی مشکِل کام نہیں،نیَّت دل کے ارادہ کوکہتے ہیں، اگر دل ہی میں آپ نے ارادہ کرلیاکہ”میں سنّتِ اِعتِکاف کی نیّت کرتاہوں۔”یِہی کافی ہے اور اگردل میں نیّت حاضِرہے اور زَبان سے بھی یِہی الفاظ ادا کرلیں توزیادہ بہتر ہے ۔ مادَری زَبان میں
بھی مسجِدسے باہَرنکلیں گے یہ نفلی اِعتِکاف اُسی وَقت خَتْم ہوجائے گا ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!