اسلام

تحفہ قبول نہ کیا

تحفہ قبول نہ کیا

حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم بن اَدْہم رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ سے کسی شخص نے عرض کی : اے ابو اسحاق ! میں چاہتاہوں کہ آپ مجھ سے تحفے میں یہ جُبَّہ قبول فرمالیں ۔آپ رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہنے ارشاد فرمایا : اگر تم غنی ہو تو میں رکھ لیتا ہوں اور اگر تم فقیر ہو تو میں معذرت خواہ ہوں ۔اس شخص نے کہا : میں غنی ہوں ۔آپ رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہنے استفسار فرمایا : تمہارے پاس کتنا مال ہے ؟عرض کی : دو ہزار دینار ۔پوچھا : اگر تمہارے پاس چار ہزار دینارہوجائیں تو خوشی ہوگی ؟ اس نے کہا : جی ہاں ! کیوں نہیں ۔یہ سن کرحضرتِ سیِّدُنا ابراہیم بن اَدْہم رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہنے فرمایا : پھر تو تم فقیر ہوئے ، اور تحفہ قبول کرنے سے انکار کردیا ۔(عیون الاخبار ، جزء۲ ، ۱/۳۹۰)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!