چالیس مفید وظائف

  

چالیس مفید وظائف

    ہر وردکے اوّل وآخر ایک بار درود شریف پڑھ لیجئے، فائدہ ظاہر نہ ہونے کی صورت میں شکوہ کرنے کے بجائے اپنی کوتاہیوں کی شامت تصور کیجئے ،اللہ عَزَّوَجَلکی حکمت پر نظر رکھئے۔
Advertisement
{۱}’’ ہُوَاللہُ الرَّحِیۡمُ ‘‘جو ہر نماز کے بعد سات بار پڑھ لیا کرے گا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ شیطان کے شرسے بچا رہے گا  اور اُس کا ایمان پرخاتمہ ہوگا۔
{۲} ’’یَا اَللہُ ‘‘ 100بار سوتے وقت پڑھنے سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ شیاطین کی شرارت و فالج اور لقوے کی آفت سے حفاظت ہو گی ۔
{۳}’’ یَا مَلِکُ ‘‘90 بار جو غریب و نادار روزانہ پڑھا کرے  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  غربت سے نجات پائے گا۔
{۴}’’ یَاقُدُّوۡسُ‘‘ کا جو کوئی دورانِ سفر ورد کرتا رہے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ تھکن سے محفوظ رہے گا۔
{۵}’’ یَاسَلَامُ ‘‘ 111 بار پڑھ کر بیمار پر دم کرنے سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ شفا حاصل ہوگی۔
{۶}’’ یَامُھَیۡمِنُ ‘‘ 29 بار جو کوئی غمزدہ روزانہ پڑھ لے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اُس کا غم دور ہو،نیز اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ آفتوں اور بلا ؤں سے بھی محفوظ رہے ۔
{۷}’’ یَاعَزِیۡزُ ‘‘ 41 بار حاکم یا افسر وغیرہ کے پاس جانے سے قبل پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ وہ حاکم یا افسر مہربان ہو جائے گا۔
{۸}’’ یَامُتَکَبِّرُ ‘‘ 21 بار روزانہ پڑھ لیجئے، ڈراؤنے خواب
 آتے ہوں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نہیں آئیں گے۔ (مد ت  علاج :  تا حصول شفا )
{۹}’’ یَامُتَکَبِّرُ ‘‘ زوجہ سے ’’ملاپٖٖ‘‘ سے قبل 10 بار 
پڑھ لینے والا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نیک بیٹے کا باپ بنے گا۔
{۱۰}’’ یَابَارِئُ ‘‘ 10بار جو کوئی ہر جمعہ کو پڑھ لیا کرے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اُس کو بیٹاعطاہوگا۔
{۱۱}’’ یَاقَھَّارُ ‘‘ 100بار اگر کوئی مصیبت آ پڑے تو پڑھئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ مشکل آسان ہوگی۔
{۱۲}’’ یَاوَھَّابُ ‘‘ سات بار جو روزانہ پڑھا کرے گا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ مستجاب الدعوات ہوگا (یعنی اس کی دعائیں قبول ہوا کریں گی )
{۱۳}’’ یَافَتَّاحُ ‘‘ 70بار جو روزانہ بعد نمازِ فجر دونوں  ہاتھ سینے پر رکھ کرپڑھا کرے گا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اُس کے دل کا زنگ ومیل دور ہوگا۔
{۱۴}’’ یَافَتَّاحُ ‘‘ سات بار جوروزانہ (کسی بھی وقت دن میں ایک مرتبہ)پڑھا کرے گا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اُس کادل روشن ہوگا۔
{۱۵}’’ یَاقَابِضُ ،یَابَا سِطُ‘‘ 30بار جو ہر روز پڑھا کرے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ وہ دشمن پرفتح پائے گا ۔ 
{۱۶}’’ یَارَافِعُ ‘‘ 20 بار جوروزانہ پڑھا کرے گا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اُس کی مراد پوری ہوگی۔
{۱۷}’’ یَابَصِیۡرُ ‘‘ سات بارجوکوئی روزانہ بوقت عصر (یعنی ابتدائے وقت عصرتا غروب آفتاب کسی بھی وقت ) پڑھ لیا 
کرے گا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اچانک موت سے محفوظ رہے گا۔
{۱۸}’’ یَاسَمِیۡعُ ‘‘ 100بار جوروزانہ پڑھے اوراس دوران گفتگونہ کرے اور پڑھ کردعا مانگے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ جو مانگے گا پائے گا ۔
{۱۹}’’ یَاحَکِیۡمُ ‘‘ 80بار جو روزانہ پانچوں نمازوں کے بعد پڑھ لیا کرے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کسی کا  محتاج نہ ہو۔
{۲۰}’’ یَاجَلِیۡلُ ‘‘ دس بار پڑھ کر جو اپنے مال و اسباب اور رقم وغیرہ پر دم کردے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ چوری سے محفوظ رہے گا۔
{۲۱}’’ یَاشَھِیۡدُ ‘‘ 21بار،صبح(طلوع آفتاب سے پہلے پہلے ) نافرمان بچے یا بچی کی پیشانی پرہاتھ رکھ کرآسمان کی
 طرف منہ کر کے جوپڑھے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اُس کا وہ بچہ یابچی نیک بنے۔
{۲۲}’’ یَاوَکِیۡلُ ‘‘ سات بار جو روزانہ عصر کے وقت پڑھ لیا کرے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ آفتوں سے پناہ پائے ۔
{۲۳}’’ یَاحَمِیۡدُ ‘‘ 90 بار،جس کی گندی باتوں کی عادت نہ جاتی ہو وہ پڑھ کر کسی خالی پیالے یا گلاس میں دم کر دے۔ حسبِ ضرورت اُسی میں پانی پیا کرے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ فحش گوئی (یعنی بے حیائی کی باتوں ) کی عادت نکل جائے گی۔ (ایک بار کا دم کیا ہوا گلاس برسوں تک چلاسکتے ہیں )
{۲۴}’’ یَامُحۡصِیۡ ‘‘ ایک ہزار بار ،جو کوئی ہر شب جمعہ
 (یعنی جمعرات و جمعہ کی درمیانی شب) پڑھ لیا کرے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ قبر و قیامت کے عذاب سے محفوظ ہو۔
{۲۵}’’ یَامُحۡیِیۡ ‘‘ 7 بارپڑھ کراپنے اوپردم کر لیجئے، گیس ہویاپیٹ یا کسی بھی جگہ دردہویاکسی عضوکے ضائع ہو جانے کا خوف ہو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ فائدہ ہوگا۔(مدتِ علاج : تاحصول شفا، روزانہ کم از کم ایک بار )
{۲۶}’’ یَامُحۡیِیۡ، یَامُمِیۡتُ ‘‘ سات بار روزانہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ جادو اثر نہیں کرے گا۔
{۲۷}’’ یَاوَاجِدُ ‘‘ جو کوئی کھانا کھاتے وقت ہر نوالے پر پڑھا کریگا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ وہ کھانااُس کے پیٹ میں نور ہو گا اور بیماری دورہوگی۔
{۲۸}’’ یَامَاجِدُ ‘‘ 10 بارپڑھ کر شربت وغیرہ پر دم کر کے جو پی لیاکرے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ (سخت)بیمار نہ ہوگا۔
{۲۹}’’ یَاوَاحِدُ ‘‘ ایک ہزار ایک بار،جس کواکیلے میں ڈر لگتا ہو، تنہائی میں پڑھ لے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اُس کے دل سے خوف جاتارہے گا۔
{۳۰}’’ یَاقَادِرُ ‘‘ جو وضو کے دوران ہر عضو دھوتے ہوئے پڑھنے کا معمول بنا لے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ دشمن اس کو اغوا نہیں کرسکے گا۔
{۳۱}’’ یَاقَادِرُ ‘‘41 بار، مشکل آپڑے تو پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ آسانی ہوجا ئے گی۔
{۳۲}’’ یَامُقۡتَدِرُ ‘‘ 20 بار، جو روزانہ پڑھ لیا کرے
 گا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ رحمتوں کے سائے میں رہے گا۔
{۳۳}’’ یَامُقۡتَدِرُ ‘‘20 بار، جو نیند سے بیدار ہوکر پڑھ لیا کرے گا اُس کے ہر کام میں مدد الٰہی شامل رہے گی۔
{۳۴}’’ یَااَوَّلُ ‘‘ 100بار، جو روزانہ پڑھ لیاکرے گا اِنْ 
شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اُس کی زوجہ اُس سے محبت کر ے گی۔
{۳۵}’’ یَامَانِعُ ، یَا مُعْطِی‘‘ 20 بار، بیوی ناراض ہو تو شوہر اور اگر شوہر ناراض ہو تو بیوی سونے سے قبل بچھونے پر بیٹھ کر پڑھے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ صلح ہوجائے گی۔ (مدت : تا حصول مراد)
{۳۶}’’ یَاظَاھِرُ ‘‘ گھر کی دیوار پر لکھ لیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ دیوار سلامت رہے گی۔
{۳۷}’’ یَارَءُوۡفُ ‘‘ جو کسی مظلوم کا کسی ظالم سے پیچھا چھڑانا چاہے، 10 بار پڑھے پھر اُس ظالم سے بات کرے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ وہ ظالم اُس کی سفارش قبول کرلے گا۔
{۳۸}’’ یَاغَنِیُّ ‘‘ ریڑھ کی ہڈی، گھٹنوں ، جوڑوں یا جسم میں کہیں بھی درد ہو، چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے پڑھتے رہئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ درد جاتا رہے گا۔
{۳۹}’’ یَامُغۡنِیُ ‘‘ ایک بارپڑھ کرہاتھوں پردم کر کے درد کی جگہ پر ملنے سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سکون ملے گا۔
{۴۰}’’ یَانَافِعُ ‘‘ 20 بار، جو کوئی کام شروع کرنے سے قبل پڑھ لے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ وہ کام اُس کی مرضی کے مطابق پورا ہو گا۔ 
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!