اسلام

کیا روزہ سے آدمی بیمار ہوجاتا ہے ؟

کیا روزہ سے آدمی بیمار ہوجاتا ہے ؟

بعض لوگوں میں یہ تَأثُّرْپایا جاتا ہے کہ روزہ رکھنے سے انسان کمزور ہو کر بیمار پڑجاتا ہے۔ حالانکہ ایسانہیں ۔ الملفوظ حصّہ دُوُم ص۱۴۳ پرہے ، میرے آقا اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ارشاد فرماتے ہیں: ”ایک سال رَمَضانُ الْمبارَک سے تھوڑا عرصہ قبل والِد ِمرحوم حضرتِ رئیسُ الْمُتَکَلِّمِین سَیِّدُنا و مولیٰنا نَقی علی خان علیہ رَحْمَۃُ الرَّحمٰن خواب میں تشریف لائے اور فرمایا: بیٹا ! آئندہ رَمَضان شریف میں تم سَخت بیمارہوجاؤ گے ،مگر خَیال رکھنا کوئی روزہ قَضاء نہ
ہونے پائے۔ چُنانچِہ والدصاحِب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے حسبُ الِارشاد واقِعی رَمَضانُ الْمبارَک میں سَخت بیمار ہوگیا۔لیکن کوئی روزہ نہ چُھوٹا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ! روز و ں ہی کی بَرَکت سے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مجھے صِحّت عطا فرمائی۔اور صِحّت کیوں نہ ملتی کہ سَیِّدُالْمَحبُوبِین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا ارشادِ پاک بھی تَو ہے: صُوْ مُوْ ا تَصِحُّوا یعنی روزہ رکھو صِحَّتیاب ہو جاؤ گے۔” ( دُرِّمَنثور ج۱ص۴۴۰)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!