اسلامواقعات

پانچواں سال ۵ نبوت 

پانچواں سال ۵ نبوت

جب آنحضرت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے دیکھا کہ مسلمانوں کا مکہ میں رہنا مشکل ہو گیا ہے تو آپ نے اصحاب سے فرمایاکہ ملک حبشہ کا بادشاہ اپنے ہاں کسی پر ظلم نہیں ہو نے دیتا، تم میں سے جو چاہیں وہاں چلے جائیں ۔ چنانچہ اس سال ماہ رجب میں اَوَّل اَوَّل گیا رہ مر داور چار عورتوں نے ہجرت کی، جن میں حضرت عثمان غنی اور ان کی زَوجہ محترمہ رُقَیَّہ بنت رسول اللّٰہ بھی تھیں ۔ حسن اتفاق سے جب یہ بندرگاہ پر پہنچے تو دو تجارتی جہاز حبشہ کو جارہے تھے، جہاز والوں نے ان کو سستے کرایہ پر بٹھا لیا۔ قریش کو خبر لگی تو انہوں نے بندرگاہ تک تعاقب کیامگر مو قعہ نکل چکا تھا۔ (7)
مہاجرین قریباً تین ماہ حبشہ میں امن وامان سے رہے۔ماہِ شوال میں ان کو یہ غلط خبر پہنچی کہ اہل مکہ ایمان لے آئے ہیں اس لئے ان میں سے اکثر مکہ میں واپس آگئے۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!