اسلامواقعات

حضرت ابو زیدانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حضرت ابو زیدانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ

ابو زیدان کی کنیت ہے ۔ ان کے نام میں اختلاف ہے۔ بعض کا قول ہے کہ ان کا نام ”سعید بن عمیر”ہے اوربعض کہتے ہیں کہ ان کانام ”قیس بن سکن”ہے ۔ ان کا خاندانی تعلق قبیلہ انصار سے ہے اور ان کا وطن مدینہ منورہ ہے ۔ یہ ان صحابہ کرام میں سے ہیں جو حضو ر علیہ الصلوٰۃ والسلام کی موجودگی میں حافظ قرآن ہوچکے تھے ۔ (1)

کرامت
سوبرس کا جوان

حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے اپنا دست مبارک ایک مرتبہ ان کے سر پر پھیرا اور ان کو یہ دعا دی کہ یا اللہ !عزوجل اس کے حسن وجمال کو ہمیشہ قائم رکھ۔ راوی کا بیان ہے کہ یہ سو برس سے کچھ زائد عمر کے ہو گئے تھے لیکن ان کے سر اورداڑھی کا ایک بال بھی سفید نہیں ہو اتھا نہ ان کے چہرے پر جھریاں پڑی تھیں ۔ وفات کے وقت تک ان کے چہرے پر جوانی کا جمال برقرار رہا جو بلاشبہ ان کی ایک کرامت ہے ۔ (2)
(دلائل النبوۃ لابی نعیم،ص۱۶۶)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!