اسماءالحسنٰی اور ان کے فضائل

محبت الہی 🕋💗

❤️جب اللّٰہ تعالیٰ کا بندہ ذرا سی ٹھوکر لگنے پر تکلیف کے باعث اپنے رب کو پکارتا ہے اورکہتا ہے ہائےاللّٰہ!
تو وہ ہزاروں ماؤں سے زیادہ پیار کرنے والا اللہ عزوجل فرماتا ہے:

🔶 لَبِّیک یَا عِبَادی💚
اے میرے بندے میں حاضر ہوں❣

اور🕋 اللّٰہ تعالیٰ جب دن میں پانچ بار اپنے بندوں کو بلاتا ہےمحبت بھرے کلمات کے ذریعے تو یہ بندے اپنی ہی دھن میں اس دنیا کے کھیل اور تماشے میں مگن ہوتے ہیں۔ اپنے ربّ کی پکار پر نہیں کہتے

لبَّیک یا ربّی💛

نہیں سمجھتے کہ کس عظیم ہستی کا بلاوہ آیا ہے۔💞وہ رب چاہتا ہے کہ میرا بندہ دنیا کی تمام الجھنوں کو ایک طرف رکھ کر میرے سامنے سجدہ ریز ہو جائے مجھ سے باتیں کرے اور میں اس کا دل سکون سے بھر دوں۔💫

لیکن یہ بندے نہیں جانتے کہ ان کے دل کا سکون دنیا کے پیچھے بھاگنے میں نہیں بلکہ اللّٰہ تعالیٰ کے ذکر میں ہے ،اس کی عبادت میں ہے۔
🌸🍃🌼🌸🍃🌼🌸🍃
جی ہاں! یہ محبت بھرے کلمات اذان ہے۔
اور وہ جس میں ہم اپنے رب سے باتیں کرتے ہیں وہ نماز۔
اے اللّٰہ تعالیٰ🕋 توہمارا کتنا مہربان ربّ ہے اور ہم تیرے کتنے بے وفا بندے ہمیں معاف فرما دینا ،اے ہمارے مالک ہمیں بخش دینا
آمین یا رب العالمین
💚••••💜••••🧡••••❤••••💙

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!