اعمال

قاضی کے آداب اورگواہ کے آداب

قاضی کے آداب

(قاضی کوچاہے کہ) ہمیشہ خاموشی اختیارکرے،صبروتحمل کو اپنا شعار بنائے، اعضاء کو پرسکون رکھے ،لوگوں کو ظلم وزیادتی اورفسادبرپاکرنے سے روکے، حا جت مندوں کے ساتھ نرمی و شفقت سے پیش آئے، یتیم کے معاملے میں احتیاط سے کام لے، جواب دینے میں جلدی نہ کرے، جھگڑاکرنے والوں کے ساتھ نرم برتاؤ کرے، باہم مخالف دو آدمیوں میں سے کسی ایک کی طرف رغبت ومیلان نہ رکھے، جھگڑا کرنے والوں کو وعظ ونصیحت کرے، ہمیشہ درست فیصلہ کرنے میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ذات کاسہارا لے۔

گواہ کے آداب

(گواہی دینے والے کوچاہے کہ) امانت کی حفاظت کرے،خیانت نہ کرے، گواہی دیتے وقت احتیاط سے کام لے،بھول چُوک سے بچے اورحاکم سے جھگڑا نہ کرے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!