اسلام

حضرت سیِّدُنا امام مالک بن انس  فتاویٰ نویسی:

حضرت سیِّدُنا امام مالک بن انس  فتاویٰ نویسی:

حضرت سیِّدُنا امام مالک بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سترہ (17)برس کی عمر میں تدریسِ علم کی مسند پر تشریف فرما ہوئے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اسا تذہ بھی آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس مسائل کے حل کے لئے آتے تھے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تقریباً نوے (90)سال کی عمر پائی اور ستر سال تک فتویٰ نویسی فرمائی اور لوگوں کو علم سکھاتے رہے۔
جلیل ُ القدر تابعینِ کرام رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہم آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فقہ اور حدیث کا علم حاصل کرتے رہے۔ مشہور ائمۂ حدیث اور علماء کرام رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہم نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے احادیث روایت کیں۔ جن میں سے چند کے نام یہ ہیں: ”(۱)۔۔۔۔۔۔امامُ

السنہ حضرت سیِّدُنا محمد بن شہاب زُہری (۲)۔۔۔۔۔۔فقیہہ اہلِ مدینہ، حضرت سیِّدُناربیعہ بن عبدالرحمن (۳)۔۔۔۔۔۔حضرت سیِّدُنایحیی بن سعید انصاری اور(۴)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیِّدُناموسیٰ بن عقبہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین ۔ یہ تمام آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اساتذہ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام ہیں اور ان سب نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے احادیث روایت کیں۔”

(سیر اعلام النبلاء، الرقم۱۱۸0، مالک الامام،ج۷،ص۳۸۵،مفصلًا)

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!