جہادکے آداب ا ورقیدی کے آداب
جہادکے آداب
(مجاہدکوچاہے کہ) خلوص دل سے جہادکرے، فقط رضائے الٰہی عَزَّوَجَلَّ کے لئے غیظ وغضب کا اظہار کرے،پوری طاقت وکوشش کے ساتھ جہاد کرے، جہادکرتے ہوئے سر دھڑ کی بازی لگا دے، واپس پلٹنے کی خواہش دل سے نکال دے، محض اس نیت سے جہاد کرے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کاکلمہ بلندہو،مالِ غنیمت میں خیانت نہ کرے، قرض وغیرہ ہوتو جہاد میں جانے سے پہلے اُسے ادا کر دے، قتال کرتے وقت اور ہر حال میں ذکرِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ کو اپنارفیق وہم نشین بنا لے۔
قیدی کے آداب
اللہ عَزَّوَجَلَّ کے سواکسی سے رہائی کی امیدنہ رکھے،اس کی نافرمانی میں اپنے نفس کو ذلیل نہ کرے، خدائے رحمن ورحیم عَزَّوَجَلَّ کی رحمت سے مایوس نہ ہو،اپنے تمام کے تمام غموں اور پریشانیو ں کوخالقِ حقیقی عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں پیش کرے،اور اس کی مدد و نصرت کایقین رکھے، دشمن کے اس مال میں ہاتھ نہ ڈالے جواللہ عَزَّوَجَلَّ نے اس کے لئے مباح(یعنی حلال)نہیں کیا ا ورجبَّاروقہار عَزَّوَجَلَّ کے علاوہ کسی کی پناہ طلب نہ کرے۔