اسلامواقعات

(۲)مردوں سے کلام کرنا

(۲)مردوں سے کلام کرنا

 

کرامت کی یہ قسم بھی حضرت شیخ ابوسعید خراز اورحضرت غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہما وغیرہ بہت سے اولیاء کرام سے بارہا اوربکثرت منقول ہے ۔ (4) (حجۃ اللہ ج۲،ص۸۵۶)
شیخ علی بن ابی نصر ہیتی کا بیان ہے کہ میں شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے ہمراہ حضرت معروف کرخی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے مزار مبارک پر گیا اورانہوں نے سلام

کیا تو قبرانورسے آواز آئی کہ وعلیک السلام یا سید اہل الزمان ۔(1)(بہجۃ الاسرار)

شیخ علی بن ابی نصرہیتی اوربقابن بطو، یہ دونوں بزرگ حضرت غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے ساتھ حضرت امام احمد بن حنبل رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے مزار پرانوار پر حاضر ہوئے تو ناگہاں حضر ت امام احمد بن حنبل رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ قبر شریف سے باہرنکل آئے اورفرمایا کہ اے عبدالقادر جیلانی !رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ میں علم شریعت و طریقت اورعلم قال وحال میں تمہارا محتاج ہوں ۔ (2)(بہجۃ الاسرار)

 

4۔۔۔۔۔۔حجۃ اللہ علی العالمین، الخاتمۃ فی اثبات کرامات الاولیاء…الخ،المطلب الثانی
فی انواع الکرامات،ص۶۰۹

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!