اسلامفضائلمسائل

نماز میں کوّے کی طرح ٹھونگیں مار نے والا ہم سے نہیں

نماز میں کوّے کی طرح ٹھونگیں مار نے والا ہم سے نہیں

سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ٹھونکیں مارنے سے منع کیااور ارشاد فرمایا:لَیْسَ مِنَّا مَنْ یَنْقُرُ نَقْرَالْغُرَابِ یعنی جو کوّے کی طرح ٹھونگیں مارے وہ ہم سے نہیں۔ (جامع الاصول للجزری،مقدار الرکوع والسجود،۵/۳۸۲،حدیث:۳۴۹۷)
حضرتِ سیِّدُنا عبد الرحمن بن شِبْل رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں : رسولُاللّٰہ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے کوے کی طرح ٹھونگے مارنے ،جانوروں کی طرح بازو بچھانے اور آدمی کو مسجد میں اپنی جگہ مقررکرلینے سے منع فرمایا ہے جیسے اُونٹ اپنی جگہ مقرر کرلیتا ہے۔(ابو داوٗد ، کتاب الصلاۃ ، باب صلاۃ من لا یقیم ۔۔۔الخ ، ۱/ ۳۲۸ ، حدیث : ۸۶۲)
مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان فرماتے ہیں :یعنی ساجِد(سجدہ کرنے والا) سجدہ ایسی جلدی جلدی نہ کرے جیسے کوّا زمین
پر چونچ مارکر فورًا اٹھالیتا ہے۔(مراۃ المناجیح،۲/۸۷ )

نماز میں تعدیل ارکان واجب ہے

نماز میں تعدیل ارکان یعنی رکوع وسجودو قومہ( یعنی رکوع سے سیدھا کھڑاہونا)و جلسہ( یعنی دو سجدوں کے درمیان سیدھا بیٹھنا)میں کم از کم ایک بار سُبْحٰنَ اﷲِکہنے کی قدر (مقدار) ٹھہرنا (واجب ہے) ۔ (بہار شریعت،۱/۵۱۸) نماز ی کوچاہئیے کہ اپنی نماز میں فرائض، واجبات، سنن اور مستحبات کا لحاظ رکھے اورعاجزی وانکساری اور خشوع وخضوع کی کیفیت پیداکرے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!