شرابی نوجوان کی توبہ

شرابی نوجوان کی توبہ

Advertisement

حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ايک بار مدينہ منورہ کی ايک گلی سے گزر رہے تھے کہ ايک نوجوان سامنے آيا۔اس نے کپڑوں کے نیچے ايک بوتل چھپا رکھی تھی۔ حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا :”اے نوجوان!يہ کپڑوں کے نیچے کيا اٹھا رکھا ہے ؟” اس
بوتل ميں شراب تھی ،نوجوان نے اسے شراب کہنے ميں شرمندگی محسوس کی ۔اس نے دل ميں دعا کی ”يا اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ !مجھے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سامنے شرمندہ اور رسوا نہ فرمانا، ان کے ہاں ميری پردہ پوشی فرمانا ،ميں کبھی شراب نہيں پيوں گا ۔”اس کے بعد نوجوان نے عرض کيا : ”اے امير المؤمنين !ميں سرکہ(کی بوتل )اٹھائے ہوئے ہوں ۔” آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمايا:”مجھے دکھاؤ!”جب اس نے وہ بوتل آپ کے سامنے کی اور حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسے ديکھا ‘تو وہ سرکہ تھا ۔ (مکاشفۃ القلوب ،الباب الثامن فی التو بۃ ، ص ۲۷ ۔۲۸)

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!