اسلامواقعات

حضرت زینب بنت خزیمہ ہلالیہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا

حضرت زینب بنت خزیمہ ہلالیہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا

 

آپ مساکین کو کثرت سے کھانا کھلایا کرتی تھیں اس لئے ام المساکین کی کنیت سے مشہور تھیں ۔ پہلے حضرت عبد اللّٰہ بن جحش رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے نکاح میں تھیں ۔ حضرت عبد اللّٰہ نے جنگ اُحد (۳ھ ) میں وفات پائی۔اسی سال آنحضرت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے نکاح میں آئیں اور صرف دو تین مہینے حضورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں رہنے پائی تھیں کہ تیس سال کی عمر میں ان کا انتقال ہوگیا اور جنت البقیع میں دفن ہوئیں ۔ حضرت خدیجۃ الکبریٰ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے بعد یہی ایک بی بی تھیں جنہوں نے آنحضرتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم کی حیات شریف میں انتقال فرمایا۔ ( ۱)

________________________________
1 – شرح الزرقانی مع المواہب اللدنیۃ ، المقصد الثانی ۔۔۔إلخ ، الفصل الثالث فی ذکر ازواجہ الطاہرات ۔۔۔ إلخ ، ج۴، ص۴۱۶۔۴۱۸۔علمیہ

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!