اعمال

توحید ورسالت کی گواہی دینے والے بہترین لوگ ہیں

توحید ورسالت کی گواہی دینے والے بہترین لوگ ہیں

رسولِ بے مثال، بی بی آمِنہ کے لال صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ مغفرت نشان ہے : میری اُمّت میں سب سے بہترین وہ لوگ ہیں جو اس بات کی گواہی دیں : ’’ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ یعنی اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکے سوا کو ئی عبادت کے لائق نہیں وہ اکیلا ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں اور محمدصَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلَّم اس کے بندے اورر سول ہیں ‘‘اور یہ ایسے لوگ ہیں کہ جب یہ نیکی کا کام کرتے ہیں توخوش ہوتے ہیں اور جب ان سے گناہ ہو جاتا ہے تو اپنے رب سے معافی چاہتے ہیں ۔(المصنف لعبد الرزاق، کتاب الصلوۃ ، باب الصیام فی السفر ، ۲/ ۳۷۳ ، حدیث : ۴۴۹۳)

کامل مومن کی ایک نشانی

رسولِ نذیر ، سِراجِ مُنیر، محبوبِ ربِّ قدیرصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے فرمایا : جسے گناہ پر رنج ہو اورنیکی پر خوشی وہ کامل مؤمن ہے ۔(ترمذی ، کتاب الفتن، باب ما جاء فی لزوم الخ ، ۴/ ۶۷، حدیث :۲۱۷۲)

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ سے بخشش کاسوال کرو

حضرتِ سیِّدُنا ابو دَرْدَاء رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ نے فرمایا : جب تم کوئی نیکی کرنے میں کامیاب ہوجاؤ تواس پر اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکی حمد بجا لاؤ اور برائی ہوجانے پر اللّٰہ عَزَّوَجَلَّسے بخشش کاسوال کرو۔(المصنف لابن ابی شیبۃ ، کتاب الزہد ، کلام ابی الدرداء ، ۸/ ۱۶۷، حدیث: ۶)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!