اعمال

ابدالوں کے چار اوصاف

ابدالوں کے چار اوصاف

حضرت ِسیِّدُنا سہل رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ ارشاد فرماتے ہیں : چارخصلتوں کے بغیر ابدال کا مرتبہ حاصل نہیں ہوتا : (1)پیٹ کو بھوکا رکھنا (2)بیداری(3)خاموشی (4)لوگوں سے دور رہنا۔(احیاء علوم الدین، کتاب ریاضۃ النفس۔۔۔الخ، بیان شروط الاِرادۃومقدمات المجاہدۃ الخ، ۳/ ۹۴)

ابدال کس وجہ سے جنت میں داخل ہونگے؟

حضرت ِسیِّدُنا ابو سعید خدری رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : میری امت کے ابدال جنت میں (محض)اپنے اعمال کی بنا پر داخل نہ ہونگے بلکہ وہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت ، نفس کی سخاوت ، دل کی پاکیزگی اورتمام مسلمانوں پر رحیم ہونے کی وجہ سے جنت میں داخل ہونگے ۔(شعب الایمان، باب فی الجودوالسخاء، ۷/ ۴۳۹، حدیث : ۱۰۸۹۳)

ابدال کہاں رہتے ہیں ؟

چالیس ابدال ہمیشہ شام کے شہر دمشق میں رہیں گے اس لئے وہاں فرشتے حفاظت کے لئے مقرر ہیں ۔معلوم ہوا کہ اللّٰہ والوں کی برکت سے ملک میں حفظ و امان رہتی ہے ۔خیال رہے کہ اس سے یہ لازم نہیں کہ شام میں کبھی کسی کو کوئی تکلیف
نہیں ہوگی ہاں دوسرے مقامات سے کم یا وہاں کفر و گناہ کم ہوں گے جیسے ہر انسان کے ساتھ حفاظتی فرشتے رہتے ہیں مگر پھر بھی انسان کو تکلیف پہنچ جاتی ہے کہ یہ تکلیف رب تعالیٰ کے حکم سے آتی ہے اس وقت فرشتے حفاظت نہیں کرتے ۔(مراٰۃ المناجیح ، ۸/ ۵۸۰)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!