اعمالعقائد

یاجوج و ماجوج کا نکلنا

یاجوج و ماجوج کا نکلنا

یہ ایک قوم ہے یافث بن نوح عَلَیْہِ السَّلَام کی اولاد سے ان کی تعداد بہت زیادہ ہے، یہ زمین میں فساد کرتے تھے بہار کے موسم میں نکلتے تھے ہری چیزیں سب کھا جاتے، سوکھی چیزوں کو لاد کر لے جاتے آدمیوں کو کھالیتے جنگلی جانوروں ، سانپوں بچھوؤں تک کو چٹ کر جاتے، حضرت ذوالقرنین عَلَیْہِ السَّلَامنے آہنی دیوار کھینچ کر ان کا آنا روک دیا جب دَجال کو قتل کرکے اللّٰہ (عَزَّوَجَلَّ) کے حکم سے حضرت عیسیٰ (عَلَیْہِ السَّلَام) مسلمانوں کو کوہِ طور ( 2) پر لے جائیں گے تب دیوار توڑ کر یہ یاجوج ماجوج نکلیں گے اور زمین میں بڑا فساد مچائیں گے ،لوٹ مار قتل وغیرہ کریں گے پھر اللّٰہ تعالیٰ حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَامکی دعا سے اِنہیں ہلاک و برباد کرے گا۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!