گوشۂ خواتین
تیسرے سال سے پانچ سال تک
تیسرے سال سے پانچ سال تک
تیسرے سال میں آپ کے بچے کوکھانے کی میزپر وہ تمام چیزیں کھانے کااہل ہوجاناچاہیے جوآپ کھاتے ہیں۔ تیسرے سال میں کوئی خاص ڈش تیارکرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔آپ اپنا مینو اس طرح ترتیب دے سکتے ہیں کہ کوئی چیز خاص طور پرپکانے کی ضرورت نہیں پڑنی چاہیے۔مثال کے طور پر سالن، کھچڑی ،انڈا،گوشت ،حلوہ، کسٹرڈ ایسی چیزیں ہیں جوآپ کے کھانے میں بھی ہوسکتی ہیں۔ پانچ سال کی عمر تک دودھ کی مقدار ایک سے ڈیڑھ پائو تک بھی ہے اس کے علاوہ دو روٹیاں ناشتہ میں مکھن کے ساتھ انڈا ، دوپہر کی روٹی سالن،قیمہ دال،دال چاول اورساتھ حلوہ یاسنگترہ وغیرہ کھانا اڑھائی (۲/۲۱) اونس فی پونڈ وزن کے حساب سے دودھ ہر تین گھنٹے بعد ۔رات کی ایک خوراک چھوڑدیں۔