اسلامواقعات

حضرت عبد اللّٰہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی وفات

حضرت عبد اللّٰہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی وفات
جب قولِ مشہور کے مُوافق حمل شریف کو دومہینے پورے ہوگئے تو حضرت کے دادا عبد المُطَّلِب نے آپ کے والد حضرت عبداللّٰہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو مدینہ میں کھجور یں لانے کے لئے بھیجا۔حضرت عبد اللّٰہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ وہاں اپنے والد کے ننہال بنو عَدِی بن نجَّار میں ایک ماہ بیماررہ کر انتقال فرماگئے اور وہیں دارِ نابِغَہ میں دفن ہوئے۔ بعضے کہتے ہیں کہ عبد المُطَّلِب نے حضرت عبد اللّٰہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو تجارت کے لئے ملکِ شام بھیجا تھا وہ واپس آتے ہوئے مدینہ میں بنو عَدِی میں ٹھہرے اور بیمارہو کر یہیں رہ گئے۔ حضرت عبد اللّٰہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا ترکہ ایک لو نڈی اُمِّ اَیْمَن بَرَ َکہ حَبشیہ اور پانچ اُونٹ اور کچھ بکریاں تھیں ۔ (2)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!