اسلاماعمال

جھوٹے خواب گھڑ کر سنانا

جھوٹے خواب گھڑ کر سنانا

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ ہردلعزیز بننے کے چکر میں یا کسی اور غرض ِ فاسد کے لئے جھوٹے خواب گھڑ کر سناتے ہیں جو کہ ناجائز ہے ، جیسا کہ
مکی مدنی سلطان رحمت عالمیان انے فرمایا:”تین شخص جنت کی خوشبو سے محروم ہوں گے (۱)اپنے باپ کے علاوہ دوسرے سے نسب کا دعوی کرنے والا (۲)مجھ پر جھوٹ باندھنے والا (۳)جھوٹا خواب سنانے والا۔”

(فیض القدیر شرح الجامع الصغیر ، رقم الحدیث ۳۵۳۲،ج۳،ص۴۳۱)

٭ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا: ”جو جھوٹاخواب سنائے اسے جو کے دودانوں میں گانٹھ لگانے کی تکلیف دی جائے گی جو یہ نہیں کر سکے گا ”۔ (صحیح البخاری ، کتاب التعبیر ، رقم الحدیث ۷۰۴۲،ج۴،ص۴۲۲)

لہذا ! اگر کوئی اس عادتِ بدمیں مبتلاء ہوتو فوری طور پر توبہ کرے اور آئندہ کے لئے جھوٹے خواب گھڑ کر سنانے سے باز رہے ۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس حوالے سے بھی اپنی زبان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!