گوشۂ خواتین

استقرارِ حمل کا زمانہ

استقرارِ حمل کا زمانہ

بچے کی نگہداشت اورنشوونما بعد از پیدائش کوبہتر بنانے کے لئے کوششیں بچے کے پیدائش سے پہلے شروع کردی جاتی ہیں لہٰذا نوماہ کی مدت میں بننے والی ماں کی خوراک میں حراروں کی تعداد زیادہ ہونی چاہیے ۔ اس کے لیے چوتھے ماہ سے پیدائش تک کاعرصہ زیادہ اہم ہے چوتھے ماہ سے ماں کی خوراک میں ایک دو چپاتی کا اضافہ ،لحمی اجزا یعنی گوشت ،انڈا اوردالوں میں تقریباً ۲۰ ؍ فیصد اضافہ اوردودھ تقریباً ایک پائو روزانہ کردینا چاہیے چونکہ ان دنوں میں فولاد کااستعمال بڑھ جاتا ہے اس لیے عام طورپر فولادی گولیاں اوران کی خوراک ڈاکٹر سے مشورہ کے مطابق استعمال کرنی چاہیے ۔یاد رہے کہ حمل کی ابتدا سے ہی اپنے ماہر زچگی سے باقاعدہ اپنامعائنہ کراتے رہنا بھی اچھے نتائج کے لئے اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ اپنی غذا کے بارے میں خیال رکھنا ۔ آخری تین ماہ میں خوراک کی طرف دھیان کے ساتھ ساتھ تشنج کے دوحفاظتی ٹیکے ایک ماہ کے وقفے سے لگوانا بہت ضروری ہیں۔ان ٹیکوں سے بچے کونومولودی تشنج سے بچایا جاسکتا ہے اوپر کی سطروں میں ہم نے حمل کے دوران پیدا ہونے والی تبدیلیوں اوربیماریوں کے بارے میں بحث نہیں کی ہے جس کے لیے آپ کواپنے ماہر زچگی سے مشورہ کرنا ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!