اسلام

فائدہ بخش کتابیں

فائدہ بخش کتابیں

ضیائے دیدہ و دل! 
’منہاج المریدین     ‘ کو اپنے
مطالعہ میں رکھو۔ یہ کتاب سلوک کے اَسراررموز تم پر بے نقاب کر دے گی،لہٰذا جلوت و
خلوت ہر جگہ اسے دوست اور اُستاد کے طور پر اپنے ساتھ رکھو۔
’’صید الخاطر        
‘‘کا دقت نظر سے مطالعہ کرو،یہ تمہیں ایسے حقائق و وقائع سے آشنا کرے گی جو
تمہیں دارین کی سعادتوں سے بہرہ ورکر دیں گے۔
’’جنۃ النظر  
‘‘کو زبانی یاد کر کو،یہ کتاب فقہ کے نکات و دقائق سمجھنے میں معاون و مددگار
ہو گی۔
’’کتاب الحدائق‘‘ کے مطالعہ سے یہ فائدہ ہو گا کہ حدیث
کی کنہ اور اس کا صحیح فہم تمہیں نصیب ہو جائے گا۔
’’الکشف‘‘ کے ساتھ اگر تم نے دلچسپی لی تو یہ کتاب صحیحین
کے اندر مخفی احادیث کا راز تم پر وا کر کے رکھ دے گی۔
اہل عجم کی مرتب کردہ کتب تفاسیرسے کوئی سروکارنہ
رکھنا،کیوں کہ ’’المغنی‘‘ اور ’’زادالمسیر‘‘ پڑھ لینے کے بعد ان تفسیروں کو دیکھنے
کی کوئی ضرورت ہی نہیں رہ جاتی۔
اور وعظ و خطابت کے لیے جو کچھ مواد میں نے تمہارے لیے
جمع کر دیا ہے وہ بہت ہے اس کے علاوہ کی تلاش عبث ہے۔

(اپنے لختِ جگر کے لیے
مصنف ابن جوزی
مترجم علامہ محمدافروز القادری چریاکوٹی 

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!