Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.

معنی کے مستقل ہونے یا نہ ہونے کے اعتبار سے لفظ مفرد کی اقسام

اس اعتبار سے لفظ مفرد کی تین قسمیں ہیں ۔ ۱۔ اسم     ۲۔ کلمہ     ۳۔ اداۃ
۱۔ اسم:
    وہ لفظ مفرد ہے جواپنا معنی خود بتائے اور اس کا صیغہ یعنی ساخت اور ہیئت کسی زمانے پر دلالت نہ کرے جیسے: زَیْدٌ ، اَلْمَسْجِدُ، اَلصُّبْحُ، فَرَسٌ۔
۲۔کلمہ:
    وہ لفظ مفرد ہے جواپنا معنی خود بتائے اور اس کا صیغہ یعنی بناوٹ اور صورت کسی زمانہ معین یعنی ماضی،حال یامستقبل پر دلالت کرے۔جیسے: نَصَرَ(اس نے مدد کی)، یَنْصُرُ(وہ مدد کرتاہے یا کریگا)۔
۳۔اداۃ:
    وہ لفظ مفرد ہے جواسم یاکلمہ سے مل کراپنے معنی بتائے۔ جیسے:مِنْ (سے) اِلیٰ(تک)۔
٭٭٭٭٭
error: Content is protected !!