اسلام
بعد نمازِ عشاء
بعد نمازِ عشاء
{1} اَ للّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ کَمَا اَمَرْتَنَآ اَنْ نُّصَلِّیَ عَلَیْہِ
اَ للّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ کَمَا ھُوَ اَھْلُہ
اَ للّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ کَمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی لَہٗ
اَ للّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی رُوْحِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ فِی الْاَرْوَاحِ
اَ للّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی جَسَدِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ فِی الْاَجْسَادِ
اَ للّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی قَبْرِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ فِی الْقُبُوْرِ(1)
صَلَّ اللہُ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَولَانَا مُحَمَّدٍ(2)
طاق بار جتنا نبھ سکے،حصولِ زیارت ِاقدس کے لئے اس سے بہتر صیغہ نہیں مگر خالص تعظیم ِشانِ اقدس کے لئے پڑھے،اس نیت کو بھی جگہ نہ دے کہ مجھے زیارت
عطا ہو،آگے ان کا کرم بے حد و انتہا ہے۔
فراق و وصل چہ خواہی رضائے دوست طلب کہ حیف باشد ازو غیرِ او تمنائے (1)
مُنہ مدینہ طیبہ کی طرف ہو اور دل حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم کی طرف، دست بستہ پڑھے،یہ تصور باندھے کہ روضۂ انور کے حضور حاضر ہوں اور یقین جانے کہ حضورِانور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم اسے دیکھ رہے ہیں ،اس کی آواز سن رہے ہیں ،اس کے دل کے خطر وں پرمُطَّلِع ْہیں۔
{2} اَللہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوۡمُط اَللہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ اَللہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّاۤ اَنۡتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیۡ کُنۡتُ مِنَ الظّٰلِمِیۡنَط صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ اَبَدًا عَلَی النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَاٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَط اَللہُ اللہُ اَللہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَا غَوْثُ یَا غَوْثُ یَا غَوْثُ(2) سو مرتبہ،گناہوں کی مغفرت،آفاتِ دنیاوی واُخروی سے نَجات وصفاء ِقلب۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…سعادۃ الدارین ، تتمۃ فی الفوائد التی تفید رؤیا النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم،ص۴۴۴
2…ترجمہ: اے اللہ! عزوجل ہمارے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر درود نازل فرما جیسے تو نے ہمیں ان پر درود بھیجنے کا حکم دیا، اے اللہ! عزو جل ہمارے آقا حضرت محمد مصطفیصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر رحمت نازل فرما جیسے کہ وہ اسکے اہل ہیں، اے اللہ! عزو جل ہمارے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر درود نازل فرما جیسے کہ تو انکے لئے پسند فرماتا ہے، اے اللہ! عزوجل روحوں میں ہمارے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی روح مبارک پر رحمت نازل فرما،اے اللہ! عزوجل اجساد میں ہمارے آقاحضرت محمد مصطفیٰصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے جسد ِمبارک پر رحمت نازل فرما،اے اللہ! عزوجل قبروں میں ہمارے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی قبر ِانور پر رحمت نازل فرما،اللہ عزوجل ہمارے
آقا و مولا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر رحمت نازل فرما۔
1…یعنی وصل و فراق سے کیا غرض!محبوب کی خوشنودی کا طالب ہو،دوست سے اس کے علاوہ کی تمناکرنا باعث افسوس ہے۔
2…ترجمہ: اللہ عزوجلہے جس کے سواکوئی عبادت کے لائق نہیں وہ آپ زندہ اور اَوروں کا قائم رکھنے والا، اللہعزوجل ہے جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں بہت مہربان رحمت والا، اے اللہ!عزوجل تیرے سوا کوئی معبود نہیں، پاکی ہے تجھ کو، بے شک مجھ سے بے جا ہوا، اے اللہ!عزوجل دائمی درود وسلام اور برکتیں نازل فرما اُ مّینبی پر اور ان کی آل اور تمام اصحاب پر، اللہ عزوجل ہے، اللہ عزوجل ہے، اللہ عزوجل ہے، اللہ عزوجل کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اللہ عزوجل کے رسول ہیں، اللہ عزوجل ان پر رحمت و سلامتی نازل فرمائے، اے فریاد رَس! اے فریاد رَس! اے فریاد رَس!