شیخ الاسلام امام محمد انوار اللہ فاروقی کا قائم کردہ دارالخلافہ علم و آگہی جامعہ نظامیہ بہ یک نظر

شیخ الاسلام امام محمد انوار اللہ فاروقی 
Advertisement

کا قائم کردہ دارالخلافہ علم و آگہی جامعہ نظامیہ بہ یک نظر



بقلم: شاہ محمد فصیح الدین نظامی رضوی اشرفی، مہتمم کتب

 خانہ جامعہ نظامیہ

حیدرآباد علم و فن سے معمور ادیبوں، عالموں، صوفیوں کا شہر ہے۔ جس کی تاریخ کے اوراق زرین کارناموں سے مزین ہیں اسی تاریخی سرزمین پر اسلامی تعلیمات کا مینارہ نور جامعہ نظامیہ اپنے علمی و روحانی سفر کے 136 سال مکمل کرچکا ہے۔ اس طویل مدت میں اس کی ضیاء پاشیوں نے ہزاروں لاکھوں دل و دماغ کو منور کیا اور آج بھی یہ گم گشتہ راہوں کے لیے نشان منزل کی صورت میں اپنی پوری تابانیوں کے ساتھ ہم میں موجود ہے اور علم و آگہی فروغ فکر و فن کی ارتقائی منازل طے کرتا جارہا ہے۔ 
یہاں کی یادگار عمارت علم و شعور سے مزین ہے یہاں کے بارونق درودیوار حکمت و دانائی کی داستانیں سناتے ہیں اس دارالخلافہ علم و آگہی میں حکمت و فراست کے انمول خزانے ہیں۔ یہاں علم و فن کی سوغات باٹنے والے اساتذہ ہیں یہاں کا کتب خانہ روحانی شفاخانہ Dispensary of Soul ہے۔
آئیے یہاں کے کاروانِ علم و عمل کے مسافروں کی تاریخ پر نظر ڈالیں جو ریکارڈ دفتر معتمدی جامعہ نظامیہ اور مستند ماخذ ’’تاریخ نظامیہ‘‘ از مولانا شاہ ابوالخیر کنج نشینؒ، مولانا مفتی خلیل احمد صاحب، مولانا سید خواجہ صاحبؒ (سابق منتظم شعبۂ تدریس) کے مشاہدے اور معلومات  پر مبنی ہے۔
فہرست اسماء میرِ مجلس جامعہ نظامیہ
حجتہ الاسلام مولانا امام محمد انوار اللہ فاروقی رحمۃ اللہ علیہ 
مولانا محمد حبیب الرحمن خاں شروانی (صدر یارجنگ) رحمۃ اللہ علیہ
مولانا حافظ محمد احمد صاحب مرحوم 
مولوی غلام احمد صاحب (محاسب جنگ) رحمۃ اللہ علیہ
نواب فخر یار جنگ بہادرمرحوم
مولانا عبدالقدیر قادری بدایونی رحمۃ اللہ علیہ
ظہیریار جنگ صاحب مرحوم
لیاقت جنگ صاحب مرحوم
مولانا اکرام اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ
محمود یار جنگ صاحب مرحوم
مقصود جنگ صاحب مرحوم
مولوی محامد علی عباسی صاحب مرحوم
مولوی محمد عبدالستار صاحب مرحوم
مولوی محامد علی عباسی صاحب مرحوم
مولانا حکیم محمد حسین صاحب رحمۃ اللہ علیہ
مولانا سید شاہ قطب الدین حسینی رحمۃ اللہ علیہ
مولانا سید حبیب اللہ قادری رشید پادشاہ رحمۃ اللہ علیہ
مولانا سید عبدالولی قادری صاحب مرحوم
مولانا سید اکبر نظام الدین حسینی صاحب
فہرست اسماء معتمدین جامعہ نظامیہ
مولانا محمد مظفر الدین معلیؔ صاحبؒ
مولانا محمد عبداللطیف صاحب
مولانا سرفراز الدین صاحب
مولوی اکرام علی صاحب
مولوی محمد تقی صاحب
مولوی صفی الدین صاحب
مولوی غلام محمد صاحب (محمد یارجنگ)
نواب محاسب جنگ
مولوی مقصود علی خاں صاحب
ناظر یارجنگ
مولانا مفتی محمد رحیم الدین صاحب
مولانا سید زین العابدین صاحب
مولانا مفتی عبدالحمید صاحبؒ
مولوی ولی اللہ صاحبؒ
مولانا ابوالفضل سید محمود قادری صاحبؒ
مولوی عبدالرشید خاں صاحب
مولانا سید عبدالوکیل جعفری صاحبؒ
مولانا پروفیسرمحمد سلطان محی الدین صاحب
مولوی سید علی الدین احمد قادری صاحبؒ
مولوی سید اکبر نظام الدین صاحب صابری
مولوی محمد عبدالشکور صاحب ایڈوکیٹ
مولانا جامیؔ صدیقی نظامی
مولانا مفتی خلیل احمد صاحب
مولوی سید احمد علی صاحب
فہرست اسماء شیخ الجامعہ، جامعہ نظامیہ
حضرت مولانا حافظ محمد احمد صاحب مرحوم
حضرت مولانا مفتی محمد رکن الدین صاحب رحمۃ اللہ علیہ
حضرت مولانا مفتی سید محمود صاحب رحمۃ اللہ علیہ
حضرت مولانا حافظ محمد ولی صاحب رحمۃ اللہ علیہ
حضرت علامہ بحرالعلوم محمد عبدالقدیر صدیقی رحمۃ اللہ علیہ
حضرت مولوی محمد اکرم علی صاحب رحمۃ اللہ علیہ
حضرت مولانا محمد عبدالہادی بدایونی صاحب رحمۃ اللہ علیہ
حضرت مولانا مفتی عبدالحمید صاحب رحمۃ اللہ علیہ
حضرت مولانا مفتی شیخ سعید صاحب رحمۃ اللہ علیہ
حضرت مولانا سید شاہ حبیب اللہ قادری رشید پادشاہ رحمۃ اللہ علیہ
حضرت علامہ سید شاہ طاہر رضوی القادری رحمۃ اللہ علیہ
حضرت مولانا مفتی خلیل احمد صاحب مدظلہ العالی
فہرست اسماء شیوخ حدیث جامعہ نظامیہ
حضرت مولانا محمد یعقوب صاحب رحمۃ اللہ علیہ
حضرت مولانا حکیم محمد حسین صاحب رحمۃ اللہ علیہ
حضرت مولانا حاجی منیرالدین صاحب رحمۃ اللہ علیہ
حضرت مولانا مفتی محمد عبدالجلیل النعیمی الاشرفی صاحب
حضرت مولانا محمد خواجہ شریف صاحب مدظلہ العالی
فہرست اسماء مفتیان کرام
حضرت علامہ مفتی محمد رکن الدین صاحب رحمۃ اللہ علیہ
حضرت علامہ مفتی سید عبدالکریم صاحب رحمۃ اللہ علیہ
حضرت مولانا مفتی محمد یعقوب صاحب رحمۃ اللہ علیہ
حضرت مولانا مفتی سید مخدوم حسینی صاحب رحمۃ اللہ علیہ
حضرت مولانا محمد احمد صاحب مرحوم
حضرت مولانا مفتی مرزا مخدوم بیگ صاحب رحمۃ اللہ علیہ
حضرت مولانا مفتی فضل الرحمن صاحب رحمۃ اللہ علیہ
حضرت مولانا مفتی محمد رحیم الدین صاحب رحمۃ اللہ علیہ
حضرت مولانا مفتی محمد ولی اللہ قادری صاحبؒ
حضرت مولانا مفتی خلیل احمد صاحب مدظلہ العالی
حصرت مولانا مفتی ابراہیم الہاشمی خلیل صاحب مدظلہ العالی
حضرت علامہ مفتی محمد عظیم الدین صاحب قبلہ مدظلہ العالی
شیوخ و اساتذہ تجوید و قرأت
حضرت قاری ابوالکاظم سید علی حسینی المعروف بہ محمد روشن علی صاحبؒ
حضرت قاری ابو محمد حافظ عبدالرحمن بن محفوظ الحمومی صاحبؒ
حضرت قاری میر کاظم علی صاحب
حضرت قاری میر محبوب علی صاحب قبلہؒ
مولانا قاری شیخ محمد عبدالغفور قادری، نائب شیخ التجوید
فہرست منتظمین شعبہ تدریس
حضرت مولانا ابوالفداء محمود احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ
مولانا محمد امام الدین صاحب رحمۃ اللہ علیہ
حضرت مولانا شیخ محمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ
حضرت فضل علی صاحب رحمۃ اللہ علیہ
مولانا سید حیدر علی صاحب برادر اکبر قاضی سید علی صاحب رحمۃ اللہ علیہ
حضرت مولانا محمد سراج الدین صاحب رحمۃ اللہ علیہ
حضرت مولانا قاری عبدالکریم تسکین صاحب رحمۃ اللہ علیہ
محترم محمد بغدادی صاحب
حضرت مولانا قاری سید خواجہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ
مولانا عبدالمقتدر صاحب
فہرست مہتممین کتب خانہ
حضرت مولانا حکیم ابوالفداء محمود احمد رحمۃ اللہ علیہ
حضرت مولانا شیخ صالح باحطاب رحمۃ اللہ علیہ
حضرت مولانا غلام مرتضی رحمۃ اللہ علیہ
مولانا حیدر شریف صاحبؒ
حضرت مولانا محمد خواجہ شریف صاحب مدظلہ
حضرت قدرت اللہ بیگ صاحب
حضرت مولانا محمد فاروق علی صاحب مدظلہ
شاہ محمد فصیح الدین نظامی
(جامعہ نظامیہ حیدرآباد، تاریخ کے آئینے میں، قلمی غیر مطبوعہ)
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!