اسلام
امیرُ المؤمنین حضرتِ سیِّدُنا ابوبکررضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وصیت
جب خلیفہ رسول اﷲصلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم سیّد ناصدیقِ اکبر رضی اﷲتعالیٰ عنہ کی نزع کا وقت ہوا امیر المومنین فاروق اعظم رضی اﷲتعالےٰ عنہ کو بلا کر فرمایا: اے عمر !اﷲسے ڈرنا اور جان لو کہ اﷲکے کچھ کام دن میں ہیں کہ انھیں رات میں کرو تو قبول نہ فرمائے گا اور کچھ کام رات میں کہ انھیں دن میں کرو تو مقبول نہ ہوں گے، اور خبردار رہو کہ کوئی نفل قبول نہیں ہوتا جب تک فرض ادا نہ کرلیا جائے۔ (حلیۃ الاولیاء،اسم ابوبکر الصدیق،ج۱،ص۷۱)