اسلام

عرق النساء کا درد جاتا رہا

عرق النساء کا درد جاتا رہا

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کیمَدَنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر کر کے دعاء مانگنے والوں کے مسائل حل ہونے کے کافی واقعات سننے کو ملتے ہیں۔ایک اسلامی بھائی کا بیان اپنے انداز میں عرض کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں ۔ ہمارا مَدَنی قافِلہ ٹھٹّھہ شہر وارِد ہوا ،شُرَکاء
میں سے ایک اسلامی بھائی کو عِرقُ النِّساء کا شدید درد اُٹھتا تھابے چارے شدّتِ درد سے ماہیئ بے آب کی طرح تڑپتے تھے۔ ایک بار درد کے سبب رات بھر سو نہ سکے۔ آخِری دن امیرِ قافِلہ نے فرمایا: آیئے ! سب مل کر ان کیلئے دُعا کرتے ہیں۔ چُنانچِہ دُعاء شُروع ہوئی، ان اسلامی بھائی کا بیان ہے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دَورانِ دُعاء ہی درد میں کمی آنی شُروع ہو گئی اور کچھ دیر کے بعدعِرقُ النِّساء کا درد بِالکل جاتا رہا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ یہ بیان دیتے وَقت کافی عرصہ ہو چکا ہے وہ دن آج کا دن مجھے پھر کبھی عِرقُ النِّساء کی تکلیف نہیں ہوئی ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ یہ بیان دیتے وَقت مجھے عَلاقائی مَدَنی قافِلہ ذِمّہ دار کی حیثیَّت سے مَدَنی قافِلوں کی دھومیں مچانے کی خدمت ملی ہوئی ہے۔
گر ہو عِرق النسا، عارِضہ کوئی سا
پاؤ گئے صِحَّتیں،قافِلے میں چلو
        دُور بیماریاں، اور پریشانیاں
ہوں گی بس چل پڑیں،قافِلے میں چلو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے عِرقُ النّساء جیسی مُوذی بیماری سے نَجات مل گئی ۔ عِرقُ النّساء کی پہچان یہ ہے کہ اِس میں چَڈّھے( یعنی ران کے جوڑ) سے لیکر پاؤں کے ٹخنے تک
شدید درد ہوتا ہے یہ مرض برسوں تک پیچھا نہیں چھوڑتا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!