اسلام

دل کی گھبراہٹ کیلئے

 (1)وَلِیَرْبِطَ عَلٰی قُلُوۡبِکُمْ وَیُثَبِّتَ بِہِ الۡاَقْدَامَ ﴿ؕ۱۱﴾۔ (پ9الانفال11)
اَلَا بِذِكْرِ اللہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوۡبُ ﴿ؕ۲۸﴾ (پ13الرعد 28)
اوپر دی ہوئی دو آیتیں مریض خودپڑھ کر دم کیا ہوا پانی پئے یاکوئی پڑھ کر پلادے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ دل کی گھبراہٹ ختم ہو جائے گی(2)ہرنَماز کے بعد دل پر ہاتھ رکھ کر کم از کم سات بار (زیادہ بار کی کوئی قید نہیں)ی اَللہُ قَوِّنِیْ وَ قَلْبِی  (ترجمہ:یااللہ :عَزَّوَجَلَّ مجھے اور میرے دل کو قوّت عطا فرما) پڑھئے۔ جب کبھی دل میں تکلیف اُٹھے اُس وقت بھی یہ عمل کیجئے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اِفاقہ (کمی)ہو جائے گا۔ غیرِ مریض بھی ہر نماز کے بعد یہ عمل کرے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ دل کے اِ مراض سے محفوظ رہیگا (3)روزانہ کسی بھی وقت ایک بار یاسین شریف پڑھ کر ایک سیب پر دم کر لیجئے پھر نَہار منہ(یعنی ناشتہ سے قَبل خالی پیٹ)کھالیجئے ۔اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ کبھی بھی دل کی بیماری نہیں ہوگی(4)روزانہ لال انگوروں کا رس (JUICE)آدھا گلاس پئیں(5)روزانہ دو یا تین گلاس گاجر کا رس پئیں (6)دل کے مریض کیلئے موسمبی اور کینو بہت مفید ہیں

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!