اسلام

قد مبارک

حضرت انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ حضور انور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نہ بہت زیادہ لمبے تھے نہ پستہ قدبلکہ آپ درمیانی قد والے تھے اور آپ کا مقدس بدن انتہائی خوب صورت تھا جب چلتے تھے تو کچھ خمیدہ ہو کر چلتے تھے۔(2)  (شمائل ترمذی ص۱)
اسی طرح حضرت علی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نہ طویل القامت تھے نہ پستہ قدبلکہ آپ میانہ قد تھے۔ بوقت ِرفتار ایسا معلوم ہوتا تھا کہ گویا آپ کسی بلندی سے اتر رہے ہیں۔ میں نے آپ کا مثل نہ آپ سے پہلے دیکھا نہ آپ کے بعد۔(3)  (شمائل ترمذی صفحہ۱)
اس پر صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کا اتفاق ہے کہ آپ میانہ قد تھے لیکن یہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی معجزانہ شان ہے کہ میانہ قد ہونے کے باوجود اگر آپ ہزاروں انسانوں کے مجمع میں کھڑے ہوتے تھے تو آپ کا سر مبارک سب سے زیادہ اونچا نظر آتا تھا۔
قد بے سایہ  کے سایۂ مرحمت 
ظل ممدود رافت پہ لاکھوں سلام
طائرانِ قدس جس  کی ہیں قمریاں
   اُس سہی سروِقامت پہ لاکھوں سلام

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!