اسلام

حضرت ام عطیہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا

    یہ بہت ہی جاں نثار صحابیہ ہیں اور رسول اﷲصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کے ساتھ چھ لڑائیوں میں گئیں یہ مجاہدین کو پانی پلایا کرتی تھیں اور زخمیوں کا علاج اور ان کی تیمارداری کیا کرتی تھیں اور ان کو رسول اﷲصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم سے اتنی عاشقانہ محبت تھی کہ جب بھی یہ حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کا نام لیتی تھیں تو ہر مرتبہ یہ ضرور کہا کرتی تھیں کہ ،،میرے باپ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم پر قربان،،
 (الاستیعاب ،کتاب کنی النساء ،باب العین۳۶۲۱،ام عطیۃ،ج۴،ص۵۰۱)
تبصرہ:۔مسلمان بیبیو! تم ان اﷲ ورسول والی عورتوں کی ان حکایتوں سے سبق سیکھو اور رسول اﷲصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم سے اسی طرح عشق و محبت رکھو کہ محبت رسول ایمان کا نشان بلکہ ایمان کی جان ہے خداوند کریم ہر مسلمان کو یہ کرامت نصیب فرمائے(آمین)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!