اسلام
دس دن کا اعتکاف
دس دن کا اعتکاف
اِس کے بعد اللہ کے پیارے حبیب ، حبیبِ لبیب،ہم گناہوں کے مریضوں کے طبیب عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کایہ معمول ہوگیاکہ ہررَمَضان شریف کے عَشرہ آخِرہ(یعنی آخری دس دن)کااِعتِکاف فرمایاکرتے اوراسی سنّتِ کریمہ کو زندہ رکھتے ہوئے اُمَّہاتُ المؤمنین رضی اﷲ تعالیٰ عنہن بھی اعتِکاف فرما تی رہیں ۔ چُنانچِہ اُمّ الْمُؤمِنِین حضرتِ سَیِّدَتُنا عائِشہ صِدّیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا رِوایَت فرماتی
ہیں کہ میرے سرتاج ،صاحِبِ مِعراج صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم رَمضانُ المبارَک کے آخِری عَشَرَہ(یعنی آخِری دس دن )کااِعتِکاف فرمایاکرتے۔ یہاں تک کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو وفاتِ (ظاہِری) عطا فرمائی۔ پھرآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بعدآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ازواجِ مُطَہَّرَات رضی اﷲتعالیٰ عنہن اعتِکاف کرتی رہیں ۔ (صحیح بخار ی ج۱ص۶۶۴حدیث۲۰۲۶)