اسلام
اعتکاف پرانی عبادت ہے

اعتکاف پرانی عبادت ہے
پچھلی اُمَّتوں میں بھی اعتِکا ف کی عبادت موجود تھی۔ چُنانچِہ پارہ پہلا سورۃ البقرہ کی آیت نمبر ۱۲۵ میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کا فرمانِ عالی شان ہے:
وَعَہِدْنَاۤ اِلٰۤی اِبْرٰہٖمَ وَ اِسْمٰعِیۡلَ اَنۡ طَہِّرَا بَیۡتِیَ لِلطَّآئِفِیۡنَ وَالْعٰکِفِیۡنَ وَالرُّکَّعِ السُّجُوۡدِ ﴿۱۲۵﴾
ترجَمہ کَنزُالْاِیمَان:اورہم نے تا کید فرمائی ابراہیم واسمٰعیل (عَلَیْھِمَا السَّلام) کو کہ میر ا گھر خوب سُتھرا کرو طواف والوں اور اعتِکاف والوں اور رُکو ع وسُجود والوں کیلئے ۔ (پ۱ البقرہ ۱۲۵)