اسلام

عرش حق ہے مسندرفعت رسول اللہ کی

از اعلیٰ حضرت قبلہ بریلوی علیہ الرحمۃ
عرش حق ہے مسندرفعت رسول اللہ کی
دیکھنی ہے حشر میں عزت رسول اللہ کی
قبر میں لہرائیں گے تا حشر چشمے نور کے
جلوہ فرماہو گی جب طلعت رسول اللہ کی
لاورب العرش جس کوجو ملا ان سے ملا
بٹتی ہے کونین میں نعمت رسول اللہ کی
وہ جہنم میں گیاجوان سے مستغنی ہوا
ہے خلیل اللہ کو حاجت رسول اللہ کی
ٹوٹ جائیں گے گنہ گاروں کے فوراً قیدوبند
حشر کو کھل جائے گی طاقت رسول اللہ کی
یارب اک ساعت میں دھل جائیں سیہ کاروں کے جرم
جوش پر آجائے اب رحمت رسول اللہ کی
اے رضا خود صاحب قرآں ہے مدّاح رسول
تجھ سے کب ممکن ہے پھر مدحت رسول اللہ کی

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!